اتوار، 21 اگست، 2016

آصف علی زرداری اعلان نے نوازشریف کے خوابوں کا چورن بنادیا، زارداری بڑا اعلان کردیا

لندن (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پی پی پی کے رہنما آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہر صورت پاناما لیکس کی تحقیقات چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب اعتزاز احسن نے تحریک انصاف کو سپریم کورٹ نہ جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے لندن میں سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات کی، جس میں پاناما لیکس اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بابر اعوان نے پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء کے موقف سے متعلق زارداری کو بریفنگ دی۔ 


آصف زرداری نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کے ٹارم آف ریفرنسز موثر اور آئینی ہیں، ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے۔ زاردادی کا کہنا ہے کہ اس سال نومبر سے لیکر اگلے سال نومبر تک پیپلز پارٹی گولڈن جوبلی سال منائے گی۔ دوسری جانب اعتزاز احسن نے تحریک انصاف کو سپریم کورٹ نہ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سڑکوں پر تحریک چلانی ہے تو سپریم کورٹ جانے کا آپشن درست نہیں ہے اور پی پی بھی سپریم کورٹ نہیں جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں