موسیقی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
موسیقی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 23 جنوری، 2023

کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 55 ویں نمبر پر آگیا

 ’کنا یاری‘ فیم گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 55 ویں نمبر پر آگیا۔



کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔

بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

ان کے مذکورہ گانے کو بہت پسند کیا گیا اور اسے دیگر گلوکاروں نے بھی گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

گزشتہ برس دسمبر میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی ’کہانی سنو‘ کو گایا تھا، جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کیفی خلیل کے زبردست گانے کو ہی ختم کردیا۔

’کہانی سنو‘ کو حال ہی میں ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔


اب کیفی خلیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر عالمی سطح پر مقبول 100 گانوں کی فہرست میں 55 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

انہوں نے اپنے گانے کے گلوبل ٹرینڈ میں جگہ بنانے پر مداحوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔


’کہانی سنو‘ یوٹیوب کے گلوبل ٹرینڈ میوزک میں 55 سے 54 ویں نمبر تک ٹرینڈ کرتا رہا جب کہ اسی فہرست میں ٹاپ 35 میں علی سیٹھی اور شئے گل کا 2021 میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کا گانا ’پسوڑی‘ بھی شامل رہا۔

یوٹیوب پر ٹاپ 100 گانوں میں 13 جنوری تک پاکستان کے صرف مذکورہ دونوں گانے ہی شامل تھے جب کہ فہرست میں متعدد بھارتی گانے شامل رہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ 100 میں دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کا گانا ’بے شرم رنگ‘ رہا جب کہ تیسرے نمبر پر بھی ان کا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ رہا۔


ابھرتی ہوئی گلوکارہ ماریہ انیرہ رواں سال اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کی پہلی ایمبیسڈر منتخب

کراچی: پاکستان میں خواتین موسیقاروں کے فروغ سے متعلق اسپاٹیفائی کے پروگرام، ایکول پاکستان نے ملک کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ماریہ فاطمہ انیرہ قریشی کو ماہ جنوری کے لئے ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ سال 2023 میں ملک کی پہلی ایکول ایمبیسڈر ہیں جو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔ ان کا گیت 'فیل '(Feel) ایکول پاکستان کی پلے لسٹ پر نمایاں انداز پیش کیا جارہا ہے۔ 





ماریہ انیرہ کو میوزک اپنے والدین سے ورثے میں ملی ہے۔ انہوں نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز پاکستان کے ایسے پہلے میوزک گروپ سے کیا جو صرف لڑکیوں پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے جان نیومین کے گیت 'لو می اگین '(Love Me Again) میں حیران کن پرفارمنس پیش کی۔ اسکے بعد ماریہ اپنی خوبصورت آواز کے بل بوتے پر ملک کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کا بھی حصہ بنیں۔ ان کا گیت 'اسٹرانگ '(Strong) انکی والدہ سے منسوب ہے جو کینسر سے نبرد آزما رہنے کے بعد جانبر نہ رہ سکیں۔ اس گیت میں انکے آواز کی وسعت اور بول کی ادائیگی میں حیران کن کنٹرول ظاہر ہوتا ہے۔ 


ماریہ انیرہ نے اس قابل ذکر پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں رواں ماہ اسپاٹیفائی کے ایکول پروگرام کی ایمبیسڈر بننے پر نہایت مشکور ہوں۔ یہ پروگرام دنیا بھر میں خواتین گلوکاراؤں کو فروغ دیتا ہے اور میں اپنی آواز کو ایکول پروگرام کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے پرامید ہوں۔ "


ماریہ انیرہ ایک نوجوان پرجوش گلوکارہ ہیں جو میوزک انڈسٹری میں نئی روایات ڈالنے کی خواہاں ہیں اور اوپر تلے غیرمعمولی گیت پیش کررہی ہیں۔ ماہ جنوری کے لئے ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر کے طور پر انکے انتخاب کا اعلان پاکستان میں نئی گلوکاراؤں کے لئے امید کی علامت ہے۔ 


اسپاٹیفائی کے اس لنک (https://open.spotify.com/artist/4g0Hm55v0B1qMupOA2mvDW) کے ذریعے ماریہ انیرہ کے گیتوں سے محظوظ ہوا جاسکتا ہے۔ 


اسپاٹیفائی پاکستان کے فیس بک (@SpotifyPakistan) اور انسٹاگرام (@SpotifyPakistan) پیجز وزٹ کرکے مزید تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ 

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں