باپ نے اپنی بیٹی (نویں جماعت کی طالبہ) کرن سے ازراہ مذاق سوال کیا " بیٹے یہ بتاو بیوی اور ٹی وی میں کیا فرق ہے" ؟
اس نے چند سیکنڈ سوچا اور جواب دیا " پاپا میرے خیال میں ٹی وی ریموٹ سے چلتا ہے اور بیوی نوٹ سے" ۔
😂😂😂😂
کسی نے ایک فلسفی سے پوچھا کہ ایک عام آدمی اور فلسفی کی سوچ میں کیا فرق ہے ؟
فلسفی نے کہا کہ وہ دیکھو دیوار پر اوپلے لگے ہوئے ہیں ، عام آدمی کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ، مگر فلسفی یہ سوچے گا کہ آخر گائے دیوار پر چڑھی کیسے ؟
😂😂😂😂
آپریشن کے بعد تمہارے بھائی کا کیا حال ہے ؟
" اچھا نہیں ۔۔ "
: کیوں آپریشن کامیاب نہیں رہا ؟
: کامیاب تو رہا ۔۔۔ مگر کچھ پیچیدگیاں بھی ہوئیں ۔۔
: وہ کیا ؟
" بھائی نے ہسپتال کی نرس سے شادی کر لے ۔۔۔
😂😂😂😂
سردار جی پزا کھانے کے لیے گئے۔ اُنہوں نے پزے کا آرڈر کیا
ویٹر: صاحب پزے کے چار ٹکرے کروں یا آٹھ
سردار: بس چار ہی کر دو آٹھ مجھ سے کھائے نہیں جائیں گے
😂😂😂😂
سوئمنگ پول میں چھ بچوں نے چھلانگ لگائی اور سوئمنگ پول کا سارا پانی غائب ہوگیا۔ کیوں ؟
کیونکہ نیا پیمپر اب پہلے سے بھی زیادہ جذب کرتا ہے
😂😂😂😂
یہ تم نے کیا سُرخی بنائی ہے؟ بیوی میں دھماکہ ؟؟۔
سب ایڈیٹر نے مؤدب لہجے میں جواب دیا
جناب میں نے تو خبر کو آسان الفاظ میں لکھا ہے۔
خبر کے اصل الفاظ کیا ہیں۔ ایڈیٹر نے پوچھا تو سب ایڈیٹر نے جواب دیا:
😂😂😂😂
کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے