اسلام آباد اور راولپنڈی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اسلام آباد اور راولپنڈی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 31 اکتوبر، 2016

عبدلقدیرخان نے عمران خان کے بارے میں وہ بات کہہ کہ۔۔کیا کہا پڑھئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ الطاف حسین سے جان چھوٹی تو عمران خان نے الطاف حسین کی جگہ لے لی۔ مجھے یقین ہے کہ لاتعداد لوگ ان کی روز روز کی الزام تراشیوں سے پریشان ہوگئے ہیں۔ انہوں کہا کہ عمران خان کو بار بار یہ باتیں دہرانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

ڈاکٹر قدیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس خام خیالی کا شکار ہیں کہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے نواز شریف مستعفی ہوجائیں گے یا ملک میں امن وامان کا فقدان پیدا کریں گے تو حکومت ختم ہوجائے گی۔ اپنے ایک آرٹیکل میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لکھا کہ جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو وہ ہمیشہ اپنے مفادات ساتھ لاتا ہے میں نے خود جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کے دور میں یہ حالات دیکھے ہیں۔

جدوجہد کیا کریں گے، عمران خان نے کبھی جیل کی کالی کوٹھی نہیں دیکھی: وزیراعظم

اسلام آبا د (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان میں ’’میں نا مانوں‘‘ کی پالیسی اپنایا ہوا ہے۔ پانامہ لیکس پر عدالت فیصلہ کریگی جس کا ہمیں بھی انتظار ہے۔ عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا ہے، وہ کیا جدوجہد کیا کریں گے۔  


میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اب عمران خان کو صبرو تحمل سے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی جیل کا منہ بھی نہیں دیکھاہے، وہ جدوجہد کیا کریں گے۔ عمران خان نے ریفرنڈم میں پرویز مشرف کی حمایت کی اور وہ ہر بات پر مذاکرات اور سڑک پر مجمع لگانا چاہتے ہیں۔ 2014ء کے دھرنے کے باعث سی پیک تاخیر کا شکا ہوا ہے۔

نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک چلائی لیکن عمران خان تو سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہماری وجہ سے ہی بنی ہے۔ ہم چاہتے تو نہ بھی بن سکتی تھی۔

منگل، 26 جولائی، 2016

دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سولر بی بی پراجیکٹ کا افتتاح


اسلام آباد:  اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے جنھیں ترقی دئیے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے۔ خواتین کی اکثریت دیہات میں رہتی ہے جو بجلی کی عدم موجودگی یا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے غروب آفتاب کے بعد کام کرنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ انکا یہ مسئلہ حل کرنکے انھیں با اختیار بنانے اور انکا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اداروں نے مل کر سولر بی بی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے جس سے خواتین کی زندگیوں میں انقلاب آ جائیگا۔

شمسی توانائی کی مدد سے خواتین کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ ثمینہ فاضلایک سولر لیمپ سالانہ پانچ سے چھ سو لیٹر ایندھن بچائے گا۔ عمار جعفری

پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ویمن چیمبر، سینٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، سینٹر فار ویمن انٹرپیونرشپ اور سیلف ایمپلائیڈ ایسوسی ایشن مل کر کام کریں گے جبکہ تکنیکی معاملات کی نگرانی سینٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل عمار جعفری کریں گے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے لیمپوں کی مدد سے خواتین مغرب کے بعد بھی کام کر سکیں گی جبکہ کاشتکار فجر سے قبل کھیتوں میں پانی لگانے کا کام بھی بہ آسانی کر سکیں گے۔ اس سے بیوہ خواتین کو بہت فائدہ ہو گا جو اپنے گھرانے کا پورا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔ اپنے خطاب میں عمار جعفری نے کہا کہ پاکستان میں 44 فیصد گھر نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں جن میں سے اسی فیصد دیہی علاقوں میں واقع ہیں۔ ان میں سے نصف روشنی کیلئے مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں جو مضر صحت اور مہنگا ہے۔ایک سولر لیمپ سے دس سال تک سالانہ پانچ سے چھ سو لیٹر ایندھن کی بچت ہو گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو چائیے کہ سولر ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کرے تاکہ بجلی سے محروم آبادی کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔ 

منگل، 12 جولائی، 2016

کرپٹ جمہوری نظام سے قوم بے زار ہوگئی ۔ #راحیل_شریف کو مارشل لاء لگانے کی دعوت دی‘ اہم سڑکوں پر بینر لگا دیئے گئے

اسلام آباد / کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے تمام بڑے شہروں بشمول اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بینرز لگادیئے گئے ہیں، ان بینرز پر پاکستان آرمی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اقتدار سنبھال لیں اور مارشل لاء لگادیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع اور اْنہیں قائل کرنے کی کوششوں کے بعد اب ملک میں مارشل لاء لگانے کی دعوت دیدی گئی ہے۔ اس ضمن میں کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں بینرزآویزاں کر دیئے گئے ہیں ،آرمی چیف راحیل شریف کو ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کی یہ دعوت عالباً نئی اور غیر معروف سیاسی جماعت ’مووآن پاکستان‘ نامی تحریک نے دی ہے۔



کراچی ، لاہور اور خاص طور پر اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر بینرز لگائے جانے سے عوام اور خاص طور طور حکمران جامعت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے دوسری جانب حذب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے اسے نواز حکومت کا ایک ڈراما قرار دیا ہے۔ حکومت کے خلاف متحد ہونے والی جماعتوں کو مارشل لا سے ڈرانے کے لئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔ بینرز پرتحریر ہے کہ جانے کی باتیں۔۔۔ ہوئیں پرانی ’’خدا کیلئے ! اب آجاؤ۔۔۔‘‘ 

مووآن پاکستان کے چیف سنٹرل آرگنائزر علی ہاشمی کے مطابق یہ مہم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے شروع کی گئی مہم کے سلسلے کا اگلہ مرحلہ ہے پوری قوم پاکستان کے سیاسی نظام سے تنگ آچکی ہے، اور لولی لنگڑی، کرپٹ جمہوریت سے بیزار ہوگئی ہے۔ اور انہوں نے راحیل شریف کوآخری امید کہہ کر اْنہیں ملک کا انتظام سنبھال کی دعوت دی ہے۔ ہاشمی نے کہا کہ یہ مہم ملک بھر میں شروع کی گئی ہے اور جلدہی پوسٹرزدیگر بڑے شہروں میں بھی دکھائی دیں گے۔ پوری قوم کی ایک آواز ہے کہ ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کیلئے آرمی چیف قدم بڑھائیں۔ 


پیر، 20 جون، 2016

پروفیسر، بیوی اور بیٹے سمیت شاہ پور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

اٹک (ویب ڈیسک)فتح جنگ شاہ پور ڈیم میں بچے کو بچاتے ہوئے میاں بیوی بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں کیمسٹری کے پروفیسر ثاقب ستار اپنی بیوی عابدہ ثاقب اور 7 سالہ بیٹے عبداللہ ثاقب کے ہمراہ شاہ پور ڈیم نہانے کیلئے گئے، پاﺅں پھسلنے سے بچہ پانی میں چلا گیا جسے بچانے کیلئے دونوں میاں بیوی بھی پانی میں اترگئے جنہیں پانی کی گہرانی کا اندازہ نہیں تھا۔ 

ایک ہی گھر کے تینوں افراد ڈوب گئے۔ ٹی ایم او فتح جنگ خان بادشاہ، ایس ایچ او مظہر شاہ، ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں کو نکالا، ایک ہی خاندان کی تین میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار تھی، بتایا گیا ہے کہ جواں سالہ پروفیسر ثاقب ستار تھانہ واہ صدر کے ایڈیشنل ایس ایچ او عاطف ستار کے بھائی اور قومی کرکٹر حماد اعظم کے کزن ہیں۔


جمعرات، 2 جون، 2016

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں اچانک آنے والے طوفانی ہواوں اور بارش سے 30 سے زائد ہلاک


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)    پشاور ، فاٹا سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں  اور اسلام آبا د میں گزشتہ شام کو اچانک آنے والی تیز آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ جگہ جگہ درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے، مکانات، دیواریں  اور چھیتیں گرگئیں۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رات گئے تک جاری رہا ۔  تیز ہواوں اور بارشوں سے خواتین  اور بچوں سمیت  30 افراد جان بحق ہوگئے۔  اسلام آباد میں 11 افراد جان بحق اور 60 سے زخمی ہوگئے۔  راولپنڈی میں 19 افراد جان بحق جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

تیز ہواوں کے باعث بے نظیر ایئر پر فلائیٹ آپریشن بند کردی گئی اور میٹرو سروس کو بھی معطل کردیا گیا۔ تیز ہواوں نے فاٹا  اور خیبر پختونخواہ میں بھی تباہی مچادی۔ جہاں 4 افراد بشمول 2 خواتین جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاکتیں نوشہرہ اور جمرود میں ہوئیں۔ چارسدہ میں ایک بچے کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔








تصاویر کرٹیسی: یاسر شیرازی

بدھ، 4 مئی، 2016

بلاول نے شیخ رشید کا دل جیت لیا، بلاول کو شہزادہ قرار دے دیاـ جاننے کے لئے یہ پڑھیئے

اسلام آباد (اُردو وائس آف پاکستان ۔04 مئی2016ء) سینئر ساستدان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو شہزادہ قرار دے دیا ہے ان کا کہنا کہ بلاول نے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا نعرہ لگا کر ان کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ پاورز رکھنے والی بڑی سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوگئی ہیں‘ نواز شریف کو اب استعفیٰ دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے یہ باتیں منگل کو پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اعتزازاحسن کے گھر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چار بڑی سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ مودی کے یار کے خلاف بڑا نعرہ لگانے والے بلاول شہزادہ ہے میں بلاول کو دل سے شہزادہ کہہ رہا ہے۔ اپوزیشن کی چار بڑی سیاسی جماعتیں اپنا سٹریٹ پاور دکھاسکتی ہیں ، ان میں لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی طاقت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ تھا کہ متحدہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر بیک فٹ پر کھیلے گی اپوزیشن کی ایک دو جماعتیں اختلاف رائے رکھیں تو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تاہم سٹریٹ پاور رکھنے والی جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوگئی ہیں اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو سڑکوں پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ میں سے چھ ججز کسی کے خلاف فیصلہ دیں تو اس کو تسلیم کیا جاتا ہے۔


جمعرات، 17 مارچ، 2016

مختلف ممالک کے سفیروں کی اسلام آباد میں بلاول زارداری سے ملاقاتیں

اسلام آباد (اردو وائس پاکستان 17 مارچ 2016) مختلف ممالک کے ہائی کمشنرز اور سفیروں نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاوب زاردی سے ملاقاتیں کی ہیں۔  ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات کی گئی۔ ملاقات کرنے والوں میں رومانیا کے سفیر ایمیلین ، پولینڈ کے سفیرپیوٹروپالونکسی ، برٹش ہائی کمیشنر تھامس ڈریو اور کینڈا کے ہائی کمیشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر ہیتھر کروڈن اور انڈریو ٹرنر شامل ہیں۔  بلاول زارداری کے ہمراہ شیری رحمن، سلیم منڈی والا، فیسل کریم کنڈی اور بلاول کے پولیٹکل سیکریٹیری جمیل سومرو موجود تھے۔


اتوار، 28 فروری، 2016

سابق گورنر پنجاپ سلمان تاثیر کے قاتل ممتازقادری کو پھانسی دے دی گئی

راولپنڈی (اردو وائس مانیٹرنگ) پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم ممتاز قادری کوعلی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی، پنجاب پولیس اور جیل ذرائع نے تصدیق کردی۔


مجرم ممتاز قادری 4 جنوری 2011 ء کو پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر رہے تھے۔ ممتاز قادری سلمان تاثیر کے سیکورٹی سٹاف کا حصہ تھا اوراس کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر نے توہین رسالت قانون کی مخالفت کر کے توہین رسالت کے مرتکب ہوئے تھے۔

ممتازقادری کو گزشتہ دنوں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز قادری کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔ پھانسی کی سزا سے قبل ممتاز قادری کی ان کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی۔ ممتاز قادری کی ڈیڈ باڈی ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں