ٹیٹرا پیک لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ٹیٹرا پیک لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 12 دسمبر، 2023

ٹیٹرا پیک مسلسل چھٹے سال اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر بن گیا

 ٹیٹرا پیک مسلسل چھٹے سال اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر بن گیا


ٹیٹرا پیک پاکستان نے فروری سے مارچ 2024کے درمیان منعقدہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آفیشل نیوٹریشن پارٹنر کے طور پر اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے 11 دسمبر 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ہیڈ کوارٹرلاہور میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ٹیٹرا پیک2019 سے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر رہا ہے اور اس پارٹنرشپ کے چھ سال مکمل ہورہے ہیں۔ دستخط کی اس تقریب میں دونوں فریقین کی جانب سے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔





اس تعاون کا مقصد محفوظ اور صحت بخش پیک شدہ دودھ کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد اور صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ دودھ میں موجود پروٹین ورزش کے بعدکھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کا باعث بنتی ہے۔ تاہم اس دودھ کو تمام قسم کے بیکٹیریا یا ملاوٹ سے محفوظ ہونالازم ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی یقینی طور پر اپنے پی ایس ایل میچز اور پریکٹس سیشنز کے دوران محفوظ اور غذائیت سے بھرپور پیک شدہ دودھ کے استعمال سے مستفید ہو سکیں گے۔


اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا کہ، ”محفوظ اور صحت بخش دودھ بھرپور ورزش کے بعد کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ دودھ کو بیکٹیریا اور ملاوٹ سے محفوظ رکھا جائے جو کہ ہماری یو ایچ ٹی پراسیس (UHT process)اور 6 لیرز والی پیکیجنگ ٹیکنالوجی کے باعث ممکن ہے جو کسی کیمیکل یا پری زرویٹیو کے استعمال کے بغیر دودھ کی غذائیت کو یقینی بناتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہمارا یہ تعاون ڈبے میں محفوظ اور غذائیت سے بھرپوردودھ کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے۔“


اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”ہم ہمیشہ کی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ پر مسلسل اعتماد کے لیے ٹیٹرا پیک کے شکر گزار ہیں۔ ہماری شراکت داری کے چھ سال مکمل ہونے پر ٹیٹرا پیک اسلام آباد یونائیٹڈفیملی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ٹیٹرا پیک  غذائیت اور صحت پر بھرپور توجہ دیتا ہے جو کہ سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہم ہے۔ہم پُر امید ہیں کہ یہ شراکت داری پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ ڈبے میں محفوظ اور صحت بخش دودھ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ پوری قوم کو غذائیت کی فراہمی کے لیے درحقیقت اہم ہے۔“


جہاں پوری قوم پی ایس ایل کے سنسنی خیز سیزن 9 کا انتظار کر رہی ہے، وہیں ٹیٹرا پیک بھی اس پی ایس ایل کو مزید شاندار اور بامقصد بنانے کے لیے اپنی محفوظ اور صحت بخش دودھ سے متعلق آگاہی مہم کو آگے بڑھانے کے لئے پُر عزم ہے۔


پیر، 11 دسمبر، 2023

ٹیٹرا پیک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف 10,000 پاکستانی طلباء کوری سائیکلنگ کی آگاہی دینے کے لئے پُر عزم

ٹیٹرا پیک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف 10,000 پاکستانی طلباء کوری سائیکلنگ کی آگاہی دینے کے لئے پُر عزم

سسٹین ایبل فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ سلوشنز میں سرِ فہرست کمپنی ٹیٹرا پیک پاکستان نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان

) (WWF Pakistan کے ساتھ مل کر مسلسل چھٹے سال کے دوران پاکستانی طلباء کو ری سائیکلنگ کی اہمیت سے واقفیت دینے کے لئے ملک بھر میں آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس سال یہ مہم لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں واقع 50 اسکولوں کے بچوں کو آگاہی فراہم کرے گی۔




مجموعی طور پر 10,000 سے زائد پاکستانی طلباء اس منفرد موقع سے مستفید ہوں گے،جن کی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہیں اور وہ گریڈ 1 سے 7 تک کی جماعتوں میں پڑھ رہے ہیں۔ ٹیٹرا پیک کے سسٹین ایبلیٹی ڈائریکٹر Volkan Aydeniz نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ شراکت داری سے ہونے والے تربیتی سیشنز کا باضابطہ طور پرآغازکیا۔ اب تک، ٹیم آگاہی کے18 سیشنز کر چکی ہے، جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے 17 اسکولوں میں پڑھنے والے  1700 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ یہ مہم کُل 120 سیشنز پر مشتمل ہو گی، جس میں پرائیویٹ اور گورنمنٹ ا سکولز شامل ہوں گے۔


 یہ تربیت، اینی میشن ویڈیوز، کہانی سنانے کے دلچسپ سیشنز، انٹرایکٹو گروپ سرگرمیوں جیسے کہ آرٹس اینڈ کرافٹس سیشنز، اور ری سائیکل شدہ ٹیٹرا پیک کارٹنز کا استعمال کرتے ہوئے ان سے مفید اشیاء بنانے کے طریقے سیکھنے جیسی سرگرمیوں پر مبنی ہے۔ اس آگاہی سے طالب علموں کو ماحولیاتی تحفظ،اشیاء کا دوبارہ استعمال کرنے، اورکچرے کی ری سائیکلنگ سے جڑے دنیا کے حقیقی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو سمجھنے میں مددملے گی۔ پروگرام کا مقصد سسٹین ایبلیٹی اور ری سائیکلنگ جیسے اہم مسائل کونئی نسل کے لیے سیکھنے کا ایک دلچسپ اور یادگار تجربہ بنانا ہے۔ یہ سیشن سسٹین ایبلیٹی کو فروغ دینے کے لیے ٹیٹرا پیک کے پختہ عزم کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔


طالب علموں کی شرکت کو یادگار بنانے کے لیے انہیں ایک ایکٹیوٹی بُک بھی دی جائے گی اور اس سال،کارٹن کلیکشن اینڈ ری سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سال کی مہم میں ایک نئی سرگرمی کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں طلباء استعمال شدہ بیوریج کارٹنز کو جمع کرنے میں فعال طور پر حصہ لیں گے، جو ری سائیکلنگ کیلئے انہیں اپنی ذمہ داری کااحساس دلائے گا۔ جمع کیے گئے کارٹنز کو پروسیسنگ کے لیے عطیہ کیا جائے گا، جس سے پیکیجنگ کے لیے سسٹین ایبلیٹی اور سرکلر اپروچ میں مدد ملے گی۔


یہ ری سائیکلنگ آگاہی مہم ٹیٹرا پیک کی ماحولیات کے تحفظ سے جڑی ذمہ داری کا اظہار کرتی ہے اور ایک ایسے مستقبل کوفروغ دینے کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے جہاں انسان اور فطرت ایک ساتھ ترقی کرتے ہیں۔مہم کا مقصد نوجوان نسل میں تعلیم اورآگاہی کے ذریعے ذمہ داری کا احساس اور ماحولیاتی شعور پیدا کرنا ہے۔


منگل، 26 اپریل، 2016

ٹیٹرا پیک کی 2015 میں شاندار کارکردگی، 7.5 فیصد اضافے سے آمدن 11.5ارب یورو تک پہنچ گئی


لاہور(اُردُو وائس پاکستان 26 اپریل 2016) ٹیٹرا پیک کی آمدن سال 2015 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافے سے 11.5 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی شاندار کارکردگی کے باعث عالمی معیشت میں جاری چیلنجز کے اثرات پر قابو پانے میں مدد ملی۔ کرنسی کے مثبت اثر سے 6.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمپنی نے سروسز اور پروسیسنگ کے شعبوں میں مستحکم ترقی رپورٹ کی جبکہ پیکیجنگ سیلز میں معمولی شرح سے اضافہ ہوا۔ 

ٹیٹرا پیک کے پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینس جانسن نے بتایا، "ہماری دو بڑی مارکیٹیں چین اور برازیل میں سست روی اور دیگر ممالک میں سیاسی و معاشی واقعات کے باوجود نمایاں طور پر بھرپور سیلز کے ساتھ ہم نے دونوں شعبوں پروسیسنگ اور پیکیجنگ میں ترقی جاری رکھی ہے۔ یہ شاندار کارکردگی ہماری حکمت عملی میں استحکام، ہماری افرادی قوت کا عزم اور ہمارے صارفین کے مسلسل تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

سال 2015 میں پیکیجنگ خدمات سے مجموعی طور پر 10.1 ارب یورو کی آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے، بالخصوص ٹیکنیکل سروس میں مستحکم ترقی ہوئی ہے۔ عالمی معاشی صورتحال میں درپیش زیادہ چیلنجز کے باوجود پیکیجنگ میٹریل کی سیلز قدرے زیادہ رہیں اور سال 2014 میں 180 ارب ڈبوں کے مقابلے میں سال 2015 میں 184 ارب ڈبے فروخت ہوئے۔ 

حالیہ برسوں میں فوڈ اور بیوریجز کمپنیاں اپنی مصنوعات کو حریفوں سے ممتاز کرنے کے لئے مختلف طریقے اختیار کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں نئی شکلیں، نیا مٹیریل اور بہتر افادیت متعارف کرانے کے ساتھ ٹیٹرا پیک اس بدلتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوچکی ہے۔ سال 2015 کے دوران تقریبا 40 فیصد فراہم کئے گئے پیکجز جدید فارمیٹ کے مطابق تھے اور یہ سال 2010 کے مقابلے میں 27 فیصد زائد ہے۔ 

پروسیسنگ کے شعبے میں سال 2015 میں آمدن 1.7 ارب یوروز تک پہنچ گئی اور یہ ٹیٹرا پیک کی تاریخ میں بلند ترین آمدن ہے۔ جغرافیائی طور پر کمپنی کے ان پانچوں حصوں کی دو بڑے خطوں یعنی چین اور مشرق وسطیٰ و افریقہ میں ترقی کی شرح دوہرے ہندسے میں پہنچ گئی۔ ٹیکنیکل سیلز اور سروس ریونیو کی پروسیسنگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے سے خصوصی طور پر مستحکم رہی۔ 

نئی کٹیگریوں میں مستحکم ترقی کے ساتھ سروسز کی آمدن پیکیجنگ اور پروسیسنگ کی خدمات کے ملاپ سے سال 2015 میں 1.2 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں ترقی میں اضافے کی توقع ہے کیونکہ کمپنی اپنی مصنوعات میں وسعت لارہی ہے۔ ٹیٹرا پیک کی 10 فیصد سے زائد مجموعی آمدن سروسز کی ہیں۔ 

ٹیٹرا پیک نے 2015 میں اہم جدتیں متعارف کرائیں۔ جیسے ٹیٹرا ریکس بایو بیسڈ (Tetra Rex® Bio-based)، یہ دنیا کا پہلا مکمل طور پر دوبارہ قابل استعمال پیکیج ہے۔ ٹیٹرا پیک ای تھری (Tetra Pak® E3) فلنگ مشین پلیٹ فارم ہے ، جس میں الیکٹران بیم استعمال کی جاتی ہیں تاکہ 

پیکیجنگ مٹیریل اچھی طرح صاف ہوجائے، یہ انڈسٹری میں پہلی بار متعارف ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی سب سے زیادہ گنجائش کی حامل آئس کریم الگ کرنے کی صلاحیت ہے۔ مزید برآں ، پوڈر سے مائع ڈیری پیداوار کے لئے ون اسٹیپ پروسیسنگ ٹیکنالوجی ہے جو اس سے قبل صرف خام دودھ سے پیداوار کے لئے دستیاب تھی۔ 

ٹیٹرا پیک کے اس طرح کی تمام جدتوں کے ساتھ یہ نئی مصنوعات اور ٹیکنالجیز صارف کے کاروبار کے لئے مددگار ہیں۔ چاہے انہیں نئے آرڈرز حاصل کرنے میں معاونت کا معاملہ ہو، مسابقت میں اپنی مصنوعات کو ممتاز بنانا ہو، ماحولیاتی کارکردگی میں بہتری لانا ہو یا آپریشنل لاگت میں کمی کرنی ہو۔ 

اس سال کمپنی نے صارفین کے ساتھ کام کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ اپنے نئے مارکیٹنگ سروسز پروگرام کے ساتھ ٹیٹرا پیک نے صارفین کے ساتھ شراکت میں اضافہ کیا ہے تاکہ اپنی پروسیسنگ، پیکیجنگ اور سروس خدمات کے وسیع پورٹ فولیو کے ذریعے صارفین کے لئے مخصوص مصنوعات تیار کی جائیں۔ 

سال 2016 اور مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈینس جانسن نے کہا ، "ہماری 2020 حکمت عملی میں اس سال کی کارکردگی اہم ہے۔ پانچ سال قبل جب ہم نے اس حکمت عملی پر کام شروع کیا تو ہم مستحکم اور زیادہ پیداوار کے حامل ہوئے، مضبوط اور وسیع پروڈکٹ پورٹ فولیو اور صارف کی اہمیت پر بھرپور توجہ کے ساتھ ہمیں ترقی کے لئے بہتر پلیٹ فارم حاصل ہوا ۔ مستقبل میں ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنا کاروبار مہارت سے چلانے، پروڈکٹ اور خدمات میں جدت لانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور ہم جو اقدامات لیں ان کو صارفین کے سامنے نمایاں کریں گے ۔ "

جمعہ، 15 اپریل، 2016

ٹیٹرا پیک کی آمدنی میں 7.5 فیصد اضافہ، 2015 کی کل آمدنی 11.5 ارب یورو تک پہنچ گئی




لاہور(اردو وائس پاکستان 15 اپریل 2016)  ٹیٹرا پیک کی آمدن سال 2015 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافے سے 11.5 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی شاندار کارکردگی کے باعث عالمی معیشت میں جاری چیلنجز کے اثرات پر قابو پانے میں مدد ملی۔ کرنسی کے مثبت اثر سے 6.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمپنی نے سروسز اور پروسیسنگ کے شعبوں میں مستحکم ترقی رپورٹ کی جبکہ پیکیجنگ سیلز میں معمولی شرح سے اضافہ ہوا۔ 

گزشتہ سال کے مقابلے میں آمدن 7.5فیصد اضافے سے 11.5ارب یورو تک پہنچ گئی 

ٹیٹرا پیک کے پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینس جانسن نے بتایا،

"ہماری دو بڑی مارکیٹیں چین اور برازیل میں سست روی اور دیگر ممالک میں سیاسی و معاشی واقعات کے باوجود نمایاں طور پر بھرپور سیلز کے ساتھ ہم نے دونوں شعبوں پروسیسنگ اور پیکیجنگ میں ترقی جاری رکھی ہے۔ یہ شاندار کارکردگی ہماری حکمت عملی میں استحکام، ہماری افرادی قوت کا عزم اور ہمارے صارفین کے مسلسل تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔ ©

سال 2015 میں پیکیجنگ خدمات سے مجموعی طور پر 10.1 ارب یورو کی آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے، بالخصوص ٹیکنیکل سروس میں مستحکم ترقی ہوئی ہے۔ عالمی معاشی صورتحال میں درپیش زیادہ چیلنجز کے باوجود پیکیجنگ میٹریل کی سیلز قدرے زیادہ رہیں اور سال 2014 میں 180 ارب ڈبوں کے مقابلے میں سال 2015 میں 184 ارب ڈبے فروخت ہوئے۔ 

حالیہ برسوں میں فوڈ اور بیوریجز کمپنیاں اپنی مصنوعات کو حریفوں سے ممتاز کرنے کے لئے مختلف طریقے اختیار کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں نئی شکلیں، نیا مٹیریل اور بہتر افادیت متعارف کرانے کے ساتھ ٹیٹرا پیک اس بدلتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوچکی ہے۔ سال 2015 کے دوران تقریبا 40 فیصد فراہم کئے گئے پیکجز جدید فارمیٹ کے مطابق تھے اور یہ سال 2010 کے مقابلے میں 27 فیصد زائد ہے۔ 

پروسیسنگ کے شعبے میں سال 2015 میں آمدن 1.7 ارب یوروز تک پہنچ گئی اور یہ ٹیٹرا پیک کی تاریخ میں بلند ترین آمدن ہے۔ جغرافیائی طور پر کمپنی کے ان پانچوں حصوں کی دو بڑے خطوں یعنی چین اور مشرق وسطیٰ و افریقہ میں ترقی کی شرح دوہرے ہندسے میں پہنچ گئی۔ ٹیکنیکل سیلز اور سروس ریونیو کی پروسیسنگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے سے خصوصی طور پر مستحکم رہی۔ 

نئی کٹیگریوں میں مستحکم ترقی کے ساتھ سروسز کی آمدن پیکیجنگ اور پروسیسنگ کی خدمات کے ملاپ سے سال 2015 میں 1.2 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں ترقی میں اضافے کی توقع ہے کیونکہ کمپنی اپنی مصنوعات میں وسعت لارہی ہے۔ ٹیٹرا پیک کی 10 فیصد سے زائد مجموعی آمدن سروسز کی ہیں۔ 

پیکیجنگ مٹیریل اچھی طرح صاف ہوجائے، یہ انڈسٹری میں پہلی بار متعارف ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی سب سے زیادہ گنجائش کی حامل آئس کریم الگ کرنے کی صلاحیت ہے۔ مزید برآں ، پوڈر سے مائع ڈیری پیداوار کے لئے ون اسٹیپ پروسیسنگ ٹیکنالوجی ہے جو اس سے قبل صرف خام دودھ سے پیداوار کے لئے دستیاب تھی۔ 

ٹیٹرا پیک کے اس طرح کی تمام جدتوں کے ساتھ یہ نئی مصنوعات اور ٹیکنالجیز صارف کے کاروبار کے لئے مددگار ہیں۔ چاہے انہیں نئے آرڈرز حاصل کرنے میں معاونت کا معاملہ ہو، مسابقت میں اپنی مصنوعات کو ممتاز بنانا ہو، ماحولیاتی کارکردگی میں بہتری لانا ہو یا آپریشنل لاگت میں کمی کرنی ہو۔ 

اس سال کمپنی نے صارفین کے ساتھ کام کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ اپنے نئے مارکیٹنگ سروسز پروگرام کے ساتھ ٹیٹرا پیک نے صارفین کے ساتھ شراکت میں اضافہ کیا ہے تاکہ اپنی پروسیسنگ، پیکیجنگ اور سروس خدمات کے وسیع پورٹ فولیو کے ذریعے صارفین کے لئے مخصوص مصنوعات تیار کی جائیں۔ 

سال 2016 اور مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈینس جانسن نے کہا، 

"ہماری 2020 حکمت عملی میں اس سال کی کارکردگی اہم ہے۔ پانچ سال قبل جب ہم نے اس حکمت عملی پر کام شروع کیا تو ہم مستحکم اور زیادہ پیداوار کے حامل ہوئے، مضبوط اور وسیع پروڈکٹ پورٹ فولیو اور صارف کی اہمیت پر بھرپور توجہ کے ساتھ ہمیں ترقی کے لئے بہتر پلیٹ فارم حاصل ہوا ۔ مستقبل میں ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنا کاروبار مہارت سے چلانے، پروڈکٹ اور خدمات میں جدت لانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور ہم جو اقدامات لیں ان کو صارفین کے سامنے نمایاں کریں گے ۔ "

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں