مزے مزے کے لطیفے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
مزے مزے کے لطیفے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 11 دسمبر، 2023

مزے کا لطیفہ ہے : جیہ اپنے بابا کے ساتھ اپنی کار میں سفر پر تھی 🤣🤣🤣

 جیہ اپنے بابا کے ساتھ اپنی کار میں سفر پر تھی۔ گرمی کا موسم، لمبا سفر لیکن بابا کو کار کے شیشے اتارنے نہیں دے رہی۔


بابا بولے بیٹا اب تو شیشہ نیچے کر لوں، گرمی سے برا حال ہو گیا ہے۔ سر سے پاؤں تک پسینہ ہی پسینہ ہے۔ جیہ نے شیشے میں پیچھے دیکھا اور بولی نہیں ابھی نہیں۔


بابا بولے آخر ایسی کیا بات ہے جو تم مجھے شیشہ نیچے نہیں کرنے دے رہی۔


“ پیچھے سارہ کی کار آ رہی ہے“ جیہ بولی، “ اگر ہم نے شیشے کھولے تو وہ سمجھ جائے گی کہ ہماری کار میں اے سی نہیں ہے۔“ 






لطیفے ہی لطیفے : ایک بہت ہی مزے کا لطیفہ مزہ آئے گا ، پڑھیں

 لڑکی! پاپا مجھے آپ سے بہت ضروری بات کرنی ہے😕

پاپا! بولو بیٹا🙄

لڑکی! میں ایک لڑکے سے پیار کرتی ہوں اور وہ امریکہ میں رہتا ہے 🙈

پاپا! لیکن بیٹا تم اسے ملی کہاں؟😳

لڑکی!Website پر ہماری پہچان ہوئی 🙊Facebook پر ہماری دوستی ہوئی Skype پر اس نے مجھے پرپوز کیا WhatsApp پر دو مہینے پیار کیا

پاپا! واہ سچی تو اب Twitter پر شادی کر لو😂🤣 Daraz سے بچے منگواہ لو🤣 Gmail  سے ریسیو کر لو 😂 اور فائنلی شوہر پسند نہ آئے تو OLX پر بیچ ڈالو.




منگل، 24 جنوری، 2023

لطیفوں کی دنیا ، 6 مزے مزے کے لطیفے


باپ نے اپنی بیٹی (نویں جماعت کی طالبہ) کرن سے ازراہ مذاق سوال کیا " بیٹے یہ بتاو بیوی اور ٹی وی میں کیا فرق ہے" ؟

اس نے چند سیکنڈ سوچا اور جواب دیا " پاپا میرے خیال میں ٹی وی ریموٹ سے چلتا ہے اور بیوی نوٹ سے" ۔


😂😂😂😂



کسی نے ایک فلسفی سے پوچھا کہ ایک عام آدمی اور فلسفی کی سوچ میں کیا فرق ہے ؟

فلسفی نے کہا کہ وہ دیکھو دیوار پر اوپلے لگے ہوئے ہیں ، عام آدمی کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ، مگر فلسفی یہ سوچے گا کہ آخر گائے دیوار پر چڑھی کیسے ؟


😂😂😂😂


آپریشن کے بعد تمہارے بھائی کا کیا حال ہے ؟

" اچھا نہیں ۔۔ "

: کیوں آپریشن کامیاب نہیں رہا ؟

: کامیاب تو رہا ۔۔۔ مگر کچھ پیچیدگیاں بھی ہوئیں ۔۔

: وہ کیا ؟

" بھائی نے ہسپتال کی نرس سے شادی کر لے ۔۔۔


😂😂😂😂


سردار جی پزا کھانے کے لیے گئے۔ اُنہوں نے پزے کا آرڈر کیا

ویٹر: صاحب پزے کے چار ٹکرے کروں یا آٹھ

سردار: بس چار ہی کر دو آٹھ مجھ سے کھائے نہیں جائیں گے


😂😂😂😂


سوئمنگ پول میں چھ بچوں نے چھلانگ لگائی اور سوئمنگ پول کا سارا پانی غائب ہوگیا۔ کیوں ؟

کیونکہ نیا پیمپر اب پہلے سے بھی زیادہ جذب کرتا ہے


😂😂😂😂


یہ تم نے کیا سُرخی بنائی ہے؟ بیوی میں دھماکہ ؟؟۔

سب ایڈیٹر نے مؤدب لہجے میں جواب دیا

 جناب میں نے تو خبر کو آسان الفاظ میں لکھا ہے۔

 خبر کے اصل الفاظ کیا ہیں۔ ایڈیٹر نے پوچھا تو سب ایڈیٹر نے جواب دیا:


😂😂😂😂





اتوار، 22 جنوری، 2023

مزیدار لطیفہ : نتیجے کے اعلان کے بعدپہلی لڑکی ( روتے ہوئے

 

نتیجے کے اعلان کے بعدپہلی لڑکی ( روتے ہوئے 


پہلی لڑکی (روتے ہوئے): آں! پھر سے اکیانوے فیصد

دوسری لڑکی(روتے ہوئے): تین بار دہرانے کے بعد بھی ترانوے فیصد

تیسری لڑکی (بہت زیادہ روتے ہوئے): میں ترانوے فیصد نمبرز کے ساتھ مما کو کیا منہ دکھاوں گی؟

چوتھی لڑکی (سب سے زیادہ روتے ہوئے): صرف چھیانوے فیصد۔۔کہاں کمی رہ گئی تھی۔۔۔

نتیجے کے بعد لڑکے

پہلا لڑکا:تیرے بھائی نے اس بار فیل ہونے کا سلسلہ ختم کر دیا۔۔۔اس بار پورے چوالیس فیصد۔۔دے تالی

دوسرا لڑکا: پاپا تو ناچ اٹھیں گے جب انھیں پتا چلے گا ان کا بیٹا پاس ہو گیا۔۔

تیسرا لڑکا: وہ تو سر نے نقل کرنے دے دی تو بیالیس فیصد آ گئے ورنہ بینڈ بج گیا تھا جانی۔۔۔

چوتھا لڑکا: تیرا بھائی باڈر کو ہاتھ لگا آیا ہے۔۔پورے تینتیس فیصد۔۔۔نا ایک کم نا ایک زیادہ۔۔جی اوہ شیرا۔۔۔




مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں