لینووا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
لینووا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 15 جون، 2016

لینوو نے ٹینگو ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا پہلا اسمارٹ فون فیب 2 پرو متعارف کرادیا


کراچی:  دنیا کی صف اول کی پی سی بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے فیب 2 پرو (PHAB2 Pro) کے نام سے آگمینٹڈ ریالٹی کے ساتھ ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلنے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ 

دوسرے اسمارٹ فون کے برخلاف فیب 2 پرو ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلتا ہے جس میں گوگل کے مختلف سینسرز اور سافٹ ویئر کا امتزاج ہے۔ اس جدید ترین اسمارٹ فون میں آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) کا جدید ترین استعمال فراہم کیا گیا۔ مثال کے طور پر اے آر ایپس استعمال کرتے ہوئے طالب علم کلاس میں ورچول ڈائناسور لاسکتے ہیں اور اے آر ڈیٹا کے ذریعے اپنے سیکھنے کے عمل میں اضافہ لاسکتے ہیں، اس کے نتیجے میں وہ اس جانور کے اردگرد گھوم بھی سکتے ہیں۔ اے آر گیمنگ کے استعمال سے اپنی کچن ٹیبل پر بھی ورچول ڈومینو گیم کھیلا جاسکتا ہے، اپنے بیڈ روم میں ڈیجیٹل جانور کا اضافہ بھی لایا جاسکتا ہے اور گھر پر حملہ آور فرضی مخلوق سے نمٹنے کے لئے جوابی لڑائی کرسکتے ہیں۔ ٹینگو ٹیکنالوجی کے ساتھ فیب 2 پرو گھروں کے اندر میپنگ کے بارے میں لوگوں کے دیکھنے کا انداز تبدیل کرسکتا ہے جس سے گویڈی گو ایپ (GuidiGO app) کے ذریعے مستقبل کے آگمنٹڈ ریالٹی میوزیم کی سیر بھی کی جاسکتی ہے۔ ٹینگو کے ساتھ فیب 2 پرو اسمارٹ فون پر غیرمعمولی استعمال کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے مستقل طور پر سیکھنے اور بہتری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

لینوو کے وائس پریذیڈنٹ اور اینڈرائڈ اور کروم کمپیوٹنگ کے جنرل منیجر جیف میرے ڈیتھ نے بتایا، 
"ہم چاہتے تھے کہ اس کو حیران کن تصور کو تجارتی سطح پر موبائل ڈیوائس میں ڈھالا جائے۔ جب سے ہم نے ٹینگو دیکھا ہے، ہم جان گئے ہیں کہ یہ لوگوں میں جی پی ایس کی طرح مقبولیت حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم فیب 2 پرو کو حقیقی طور پر گیم چینجر بنانے کے لئے ہم نے عام صارفین کے لئے کم قیمت رکھی ہے، یہ نہ صرف بالکل نئی فون ٹیکنالوجی ہے بلکہ مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا پہلا فون ہے۔ "

گوگل میں انجینئرنگ ڈائریکٹر جانی لی نے بتایا، 
"ٹینگو ہماری ڈیوائسز سے فزیکل موشن اور جگہ کو محسوس کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ اس قابل ہوجاتا ہے کہ ہم کس طرح اپنے ارد گرد ماحول کو تبدیل کرسکیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پوزیشنل ٹریکنگ کی افادیت کے ساتھ ڈیوائسز عوامی سطح پر قبولیت کی حامل ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ فیب 2 پرو نئی صلاحیتوں کے ساتھ اس فون کو مزید کارآمد بنادے گا۔" 

کوالکوم ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ ایلکس کیٹوزیان نے بتایا، 
"لینوو کو ٹینگو کے لئے ایک تیزرفتار اور قابل انحصار پلیٹ فارم کی ضرورت تھی اور ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ انہوں نے اپنی جدید ٹیکنالوجی اور جامع ڈیزائن کے لئے کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کا انتخاب کیا۔ لینوو، گوگل اور کوالکوم ٹیکنالوجیز کے درمیان گہری شراکت داری کے نتیجے میں یہ نیا اور جدید ترین اسمارٹ فون تیار ہوا ہے اور اس کا سوفٹ ویئر مکمل طور پر اسنیپ ڈریگن 652 میں چلایا گیا ہے۔ اس ضمن میں الگ سے کوپروسیسر یا ہارڈ ویئر کی ری سرٹیفکیشن کی ضرورت کے بغیر یہ لینوو کی جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ "

تین بنیادی ٹیکنالوجیز سے ٹینگو ٹیکنالوجی نے جنم لیا۔ موشن ٹریکنگ، ڈیتھ پرسیپشن (تھری ڈی اور کسی شے کے فاصلے کی عکسی صلاحیت کو سمجھنے )اور ایریا لرننگ ہے۔ موشن ٹریکنگ کے ذریعے فیب 2پرو تھری ڈی میں اپنی لوکیشن دیکھتا ہے۔ ایریا لرننگ اسمارٹ فون کی لوکیشن بتاتا ہے۔ ڈیتھ پرسیپشن کے ذریعے ڈیوائس سطحوں اور رکاوٹوں کی مدد سے اپنے ارد گرد کی دنیا کی شکل کا تجزیہ کرتی ہے۔ اور اب پہلی بار آپ کا اسمارٹ وژیولائز کرسکتے ہیں اورارد گرد کی اشیائ اشیاءاور ماحول کو سینسرز سے سمجھ سکتے ہیں۔ 

ٹینگو نے فیب 2 پرو اسمارٹ فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کے ذریعے بہترین ہارڈ ویئر اور پروسیسنگ کو ملاتا ہے جس سے ایل ٹی ای 4جی کی کنکٹویٹی آجاتی ہے جبکہ یہ بروقت فعالیت، کیمرا اور سینسر پروسیسنگ کی استعداد کار سے لیس ہے۔ کمپیوٹر ویژن کی پروسیسنگ ایک جامع اور انتہائی بہترین کارکردگی کے اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ذریعے کی جاتی ہے جن میں ڈی ایس پی، آئی ایس پی اور انٹیگریٹڈ سینسر حب شامل ہیں۔ اسنیپ ڈریگن کا کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ٹینگو کے ورک لوڈ کو متوازن بناتا ہے اور اسے پورے دن استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر تیزی سے کام کرتا ہے اور مختلف کیمرا سینسرز، گیرو اور ایکسیلیرومیٹر سے موصول ہونے والے بھاری سینسر ڈیٹا کو پروسیس کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ تیز روانی کے ساتھ آگمنٹڈ ریالٹی فراہم کرتا ہے جہاں تھری ڈی اے آر گرافک کے ذریعے ارد گرد کے ماحول کی زیادہ قدرتی انداز سے منظر کشی ہوتی ہے ۔ 

فیب 2 پرو میں ڈول بائی آڈیو کیچپر 5.1 کے ڈول آٹموس کے ذریعے بہترین معیار کی آڈیو کے ساتھ زندگی کے لمحات کو ویڈیو میں محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ضمن میں تین مائیکروفونز ہیں جو شور میں کمی لانے کے ساتھ وسیع طور پر محفوظ بناسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرا بھی ہے جو بہترین ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے کارآمد ہے۔ جب آپ آٹموس کا مواد ہیڈ فون پر دیکھتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ اس کے درمیان موجود ہیں۔ 

 فیب 2 پلس میں 13 میگاپکسل کے ساتھ 13 میگاپکسل کے دو کیمرے ہیں۔ جس میں فوری فوکس، فاسٹ ایف 2.0 لینسز اور پیشہ ورانہ کیمروں جیسی خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ حقیقی تصویر کشی کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ کیمرا سوفٹ ویئر بھی ہے جس میں مینوئل موڈ کے ساتھ دیگر اسپیشل ایفکٹس کی سہولت بھی شامل ہے ۔ 

جمعرات، 2 جون، 2016

لینوو Lenovo نے مالی سال16/15 کی چوتھی سہ ماہی اور پورے سال کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی، 02 جون، 2016:۔ لینوو گروپ (Lenovo Group) نے 31مارچ 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے اپنے مالی سال 2015-16کی چوتھی سہ ماہی اور پورے سال کے مالیاتی کا اعلان کردیا ہے۔ لینوو نے پی سی بزنس میں اپنے آپ کو مستحکم کیا، قیمت میں گنجائش اور منافع میں اضافے کا تحفظ کیا تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی کا ریونیو 19 فیصد کمی سے 9.1 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کا ریونیو 3 فیصد کمی سے 44.9 ارب ڈالر رہا۔ اسی دوران لینوو کی تاریخ میں سب سے بڑے ری اسٹرکچرنگ پروگرام سے تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 690 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔ جس کے باعث چوتھی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 193 ملین ڈالر کے ساتھ 86 فیصد بچت میں اضافہ ہوا۔ قبل از ٹیکس سالانہ نقصان 277 ملین ڈالر رہا۔ چوتھی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں خالص آمدن میں 180 ملین ڈالر کے ساتھ 80 فیصد تک اضافہ ہوا۔ جبکہ اکاو ¿نٹنگ چارجز سے متعلق نان کیش ایم اینڈ اے میں 330 ملین ڈالر کے بعد پورے سال کا خالص نقصان 128 ملین ڈالر رہا۔ 

لینوو کے چیئرمین اور سی ای او یانگ یونکنگ نے بتایا، "پچھلی سہ ماہی میں معاشی طور پر مشکلات اور انڈسٹری کے حالات کے باوجود ہم نے سال کے وسط میں فیصلہ کن اقدام کیا جس سے ہمارا منافع محفوظ ہوگیا۔ ہم نے اپنے پی سی بزنس کو بدستور مستحکم رکھا، ادارتی سطح پر منافع میں مسلسل اضافہ کیا اور اسمارٹ فون کی بعض اہم مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا۔ ہم نے بزنس میں انتظامی مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود بہت سے اقدامات میں پیش قدمی کی جن میں ادارے ، قیادت، مصنوعات اور چینلز میں اہم فیصلہ سازی شامل ہے تاکہ موبائل میں ترقی واپس لائیں ۔ اس ضمن میں ایک نیا ملٹی بزنس آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا تاکہ ہر بزنس کی پیداوار اور جدت سامنے لائیں۔ اسی دوران ہم اپنی نئی صلاحیتوں کے ساتھ صارفین کے لئے تیار ڈیوائسز کو کلاو ¿ڈ اور انفراسٹرکچر میں اپنی روایتی قوت کے ساتھ ملائیں گے تاکہ ڈیوائس پلس کلاو ¿ڈ کے متوازن موقع کا سامنا کیا جائے۔ "

لینوو نے گلوبل پی سی لیڈر کے طور پر 21 فیصد تک ٹھوس منافع اور ریکارڈ مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کی۔ ٹیبلٹس کا ریکارڈ مارکیٹ شیئر رہا اور سال میں ایک کروڑ 10 لاکھ کے قریب یونٹس کی فروخت سے یہ تیسرے نمبر پر رہا۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اس مالی سال میں موبائل بزنس کی دوہرے ہندسے میں ترقی ہوئی۔ ایشیاءپیسفک میں 96 فیصد، ای ایم ای اے میں 83 فیصد اور لاطینی امریکہ میں 46 فیصد ترقی رہی۔ انٹر برانڈ نے لینوو کو دنیا کے صف اول کے 100 برانڈز کے لئے نامزد کیا۔ لینوو گروپ نے بہترین مصنوعات کے ذریعے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں 66 ایوارڈز جیتے جبکہ موبائل ورلڈ کانگریس میں 23 ایوارڈز حاصل کئے۔ 

پورے سال مجموعی منافع 6.6 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ چوتھی سہ ماہی میں منافع 1.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ اس کا سالانہ مجموعی مارجن 14.8 فیصد اور سہ ماہی کا 16.6 فیصد رہا۔ سال بھر کا آپریٹنگ نقصان 62 ملین ڈالر رہا اور سہ ماہی کے لئے 248 ملین ڈالر کا منافع رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 95 فیصد زائد ہے۔ چوتھی سہ ماہی میں فی شیئر آمدن 1.63 امریکی سینٹ رہی جبکہ پورے سال کا مجموعی فی شیئر نقصان 1.16 سینٹ رہا۔ لینوو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے سال کے لئے 2.64 سینٹ کا حتمی ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 



لینوو کے پی سی گروپ کی سہ ماہی سیلز 312 ملین ڈالر کی قبل از ٹیکس آمدن کے ساتھ 6.2 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔ لینوو گیمنگ اور پی سی مارکیٹ میں پھیلاو ¿ کے ذریعے ترقی کے نئے راستے تلاش کرے گا اور ریونیو کی کارکردگی میں استحکام لانے کے لئے ان کی موجودگی سے فائدہ اٹھائے گا۔ لینوو نے اس سہ ماہی میں 12.1 ملین پی سی یونٹس کی شپمنٹس کیں اور اس سہ ماہی میں اس کا مارکیٹ شیئر 20.2 فیصد رہا جبکہ پورے سال کے دوران 21 فیصد رہا۔ 

لینوو کے موبائل بزنس گروپ کی سہ ماہی سیلز 1.7 ارب ڈالر رہیں۔ چوتھی سہ ماہی میں 10.9 ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹس ہوئیں اور پورے سال میں 66.1 ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹس ہوئیں۔ چین سے باہر مارکیٹوں میں لینوو میں 63 فیصد ترقی ہوئی اور 51 ملین اسمارٹ فونز کی شپمنٹس ہوئیں۔ ٹیبلٹس میں لینوو نے 11 ملین یونٹس کی شپمنٹس کیں اور اس کا مارکیٹ شیئر 5.4 فیصد رہا۔ موٹرولا نے اس سہ ماہی میں لینوو کی مجموعی تعداد میں سے 5 ملین یونٹس کے لئے تعاون کیا اور لینوو کے موبائل بزنس گروپ کے ریونیو میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ کیا۔ 



منگل، 24 مئی، 2016

لینوو نے انٹیل کی شراکت سے اسمارٹ میٹنگ روم سلوشن کے نام سے نئی ڈیوائس تیار کرلی


کراچی: دنیا کی صف اول کی پی سی فراہم کرنے والی کمپنی لینوو (Lenovo) نے انٹیل کمپنی کے اشتراک سے لینوو اسمارٹ میٹنگ روم سلوشن (Lenovo Smart Meeting Room Solution) کے نام سے جدید ترین ڈیوائس تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں انٹیل کے تھنک سینٹر ٹائنی ڈیسک ٹاپ (ThinkCentre Tiny desktop)اور انٹیل یونائٹ ٹیکنالوجی (Intel Unite technology)کی خصوصیات ہیں جو میٹنگ روم کے مقامات کو تبدیل کردے گا، ملازمین کے درمیان تعاون کے طریقے تبدیل ہوجائیں گے اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ تھنک ٹینک ٹائنی ڈیسک ٹاپ کے ساتھ انٹیل وی پرو (Intel vPro)سے انٹیل کی نئی یونائٹ ٹیکنالوجی کو برتری حاصل ہوجائے گی اور اس کی بدولت ڈیوائسز نئے یا موجودہ ڈسپلے، پروجیکٹرز، یا انٹرایکٹو وائٹ بورڈز کے ساتھ کسی تار کے بغیر منسلک ہوجائےں گیں۔ میٹنگ کے شرکاءایک ہی وقت میں چار پریزنٹیشنز پیش کرسکتے ہیں اور ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ جبکہ اسے شیئر بھی کیا جاسکتا ہے اور اس میں فوری طور پر اہم نوٹ تحریر یا نشان زد بھی کیا جاسکتا ہے۔

دو مختلف تحقیقات کے مطابق دفتروں میں میٹنگ وقت کے ضیاع کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور ملازمین میٹنگز میں ماہانہ 22 گھنٹے صرف کرتے ہیں جبکہ 70 فیصد ملازمین کا ماننا ہے کہ میٹنگ کا وقت لاحاصل ہے ۔ میٹنگز کا انعقاد اور ڈسپلے یا پروجیکٹرز سے اسے کنیکٹ کرنا اکثر پیچیدہ معاملہ ہوتا ہے اور اس دوران میٹنگ کا قیمتی وقت ضائع ہوجاتا ہے جو پریشانی کا سبب بنتا ہے اور مجموعی تعلق پراثر پڑتا ہے۔ اب لینوو اسمارٹ میٹنگ روم سلوشن، تھنک سینٹر ٹائنی، وی پرو اور انٹیل یونائٹ کے ساتھ میٹنگ کے وقت سے متعلق نقصانات کا عملی طور پر خاتمہ ہوگیا ہے۔ اب ملازمین ایڈاپٹرز اور تکنیکی مشکلات سے نمٹنے کا حل تلاش کرنے کے بجائے کامیابی کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے وقت نکال کر ٹیبل پر بہترین آئیڈیا پیش کرسکیں گے۔
مزید یہ کہ لینوو اسمارٹ میٹنگ سلوشنز ایک میٹنگ روم میں چار پریزینٹیشنز چلانے کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ اسی وقت یعنی ریئل ٹائم پر اس میں اضافی نوٹ یا تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔ محفوظ پن کوڈز کے گھومنے کے ساتھ شرکا ء انٹیل یونائٹ کی جانب سے اپنی ڈیوائس میں تیار کردہ پن کوڈ کو ڈال کر میٹنگ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ باسہولت انداز سے تمام شرکاءمیں مواد کو تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

لینوو ڈیسک ٹاپ، ورک اسٹیشن اینڈ اسمارٹ ہوم/ کمپیوٹنگ بزنس یونٹ کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر اویانگ جن نے بتایا، "ہم اپنے ملازمین کی کارکردگی میں مسلسل اضافے کے لئے پرعزم ہیں۔ لینوو اسمارٹ میٹنگ روم سلوشن ملازمین کے درمیان تعاون کو نئی سطح تک پہنچا دے گا۔"

لینوو کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لئے لینوو آر ایس ایس فیڈز کو سبسکرائب کریں یا ٹوئٹر اور فیس بک پر لینوو کو فالو کریں۔


1) ونڈوز 7،8.1 اور 10سے چلنے والے لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ ڈیوائسز

2) ورک فرنٹ کی 2015 اسٹیٹ آف انٹرپرائز ورک رپورٹ

3) مائیکرو سوفٹ 2005کی 2005مائیکروسوفٹ پرسنل پروڈکٹویٹی چیلنج

پیر، 16 مئی، 2016

لینوو نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون کے 5 پلس متعارف کرادیا



کراچی:  دنیا کی نمبر ایک پی سی فراہم کرنے والی کمپنی لینوو (Lenovo) نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون کے فائیو پلس (K5 Plus) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، یہ اسمارٹ فون پاکستان بھر کے ریٹیل اسٹورز میں دستیاب ہوگا ۔ میوزک اور انٹر ٹینمنٹ کا شوق رکھنے والے افراد شاندار کارکردگی اور تیز رفتار خصوصیات کے حامل لینوو K5 Plus کو حاصل کئے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

اس کا پانچ انچ کا چوڑا ایف ایچ ڈی ڈسپلے ہے جو کوالکم اسنیپ ڈریگن کے 616 اوکٹا کور پروسیسر سے چلتا ہے۔ یہ آسانی سے تبدیل ہونے والی 2750 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 16 جی بی بلٹ ان میموری (32 جی بی تک اضافی) کے ذریعے رواں، تیزرفتار کارکردگی اور بوقت ضرورت بلاتعطل ملٹی میڈیا کے استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ہیڈ فون سے لیکر مکمل اسپیکر ساو ¿نڈ تک لینوو K5 Plus ڈولبی ایٹموز (Dolby Atmos) انتہائی واضح اور پچھلے اسپیکرز سے بہترین معیار کی ساو ¿نڈ کوالٹی کے ذریعے اپنے صارفین کو مکمل کرسٹل کلیئر اسٹیریو ساو ¿نڈ کے ساتھ فلموں، گیمز اور میوزک سے لطف اندوز کرتا ہے۔

صارفین کی جانب سے عملے کے ہمراہ اہم لمحات کو محفوظ بنانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس لئے لینوو K5 Plusمیں 13 ایم پی کا آٹو فوکس بیک کیمرا اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا نصب کیا گیا ہے تاکہ بہترین تصاویر لی جاسکیں۔ اس کے ساتھ شیئر اٹ (SHAREit)، اسنیپ اٹ (SNAPit)، گویرا میوزک (Guvera Music) اور دیگر سوشل شیئرنگ اور اسٹریمنگ کے استعمال سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔

المونیم جیسا نظر آنے والا یہ اسمارٹ فون 8.2 ملی میٹر پتلا اور 142 گرام وزنی ہے اور شیمپین گولڈ اور پلاٹینیم سلور میں اپنی پسند کے مطابق دستیاب ہے۔

لینوو کے جدید ترین اسمارٹ فونز کے بارے میں لینوو مڈل ایسٹ کے جنرل منیجر برائے اسمارٹ فونز شیری شمس نے بتایا، 'ہمیں لینوو K5 Plus پاکستان میں متعارف کرانے اور بڑے پیمانے پر عوام تک رسائی پر انتہائی خوش ہیں۔ بہت سے نوجوان پاکستانی موویز اور میوزک سے لطف اندوز ہونے کے لئے اسمارٹ فونز پر انحصار کرتے ہیں اور ان کو ایسی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے جو کم قیمت ہونے کے ساتھ اسٹائلش ہو اور بہترین انداز سے سنیما جیسے استعمال کی سہولت فراہم کرے۔ '

خصوصیات:
  • فرنٹ سیلفی کیمرا  5 میگا پکسلز، بیک کیمرا  13 میگا پکسلز ایچ ڈی، آٹو فوکس
  • فور جی ایل ٹی ای ، ڈیول سیمز
  • بیٹری 2750 ایم اے ایچ
  • 2 جی بی ریم،  اور 16 جی بی روم، مائیرو ایس ڈی ایکسٹینڈیبل۔۔
  • وزن 142 گرام
  • پروسیسر اوکٹا کور کول کوم سنیپ ڈریگن 616


لینوو K5 Plusکی ریٹیل قیمت 23 ہزار 500 روپے ہے۔

جمعرات، 31 مارچ، 2016

لینوو کی ’سمارٹ فون خریدو اور جیتو‘ مہم کے بمپر پرائز جیتے والے کو اٹھارہ سو سی سی گاڑی


دنیا کی صف اول کی کمپیوٹر ساز کمپنی (Lenovo) کی جانب سے 'اسمارٹ فون خریدو اور جیتو 'مہم میں (دائیں سے) کنٹری منیجر عارف شفیق، مارکیٹنگ منیجر شہنیلا بمپر پرائز جیتنے والے سیف الدین اور ان کی اہلیہ کو گاڑی کی چابی پیش کررہے ہیں۔ 

اس ترغیبی مہم کے تحت صارفین نے لینووا کے کسی بھی اسمارٹ فون کی خریداری پر اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلیں اور گرانڈ پرائز 1800 سی سی گاڑی جیسے پرکشش انعامات قرعہ اندازی میں جیتنے کا موقع حاصل کیا۔ 

منگل، 8 دسمبر، 2015

لینوو نے پاکستانی صارفین کے لئے قابل استطاعت سمارٹ فون وائب پی 1 ایم پیش کردیا

کراچی:  دنیا کی سب سے بڑی پی سی کمپنی لینوو (Lenovo)نے اپنا جدید ترین اسمارٹ فون وائب پی 1 ایم (VIBE P1m ) کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں متعارف کر وا دیا ہے۔ 



یہ اسمارٹ فون جدت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس کے آغاز سے ہی صارفین اسے سراہنے پر مجبور ہیں۔ یہ کم قیمت کا حامل ہونے کے علاوہ مارکیٹ میں اپنے ہم عصر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں طویل دورانیہ تک چلنے والی بیٹری رکھتا ہے۔ 

اس نئے اسمارٹ فون سے متعلق خصوصیات لینوو کی موجودہ اور اس کے حریفوں کی الیکٹرانکس مصنوعات کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ 

بھرپور بیٹری کی خصوصیات سے مزین جدید افعال: 
پانچ انچ والے اس اسمارٹ فون میں 4000ایم اے ایچ کی سب سے زیادہ گنجائش کی حامل بیٹری ہے۔ 

فزیکل پاور سیور سوئچ آپشن کے ذریعے کم بیٹری کو کلاک، فون، ایس ایم ایس، کمیونکیشنز ایپ اور وائی فائی فراہم کرتے ہوئے فوری بڑھایا جاسکتا ہے۔ 
وائب پی 1 ایم میں تیز ری چارج کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے استعمال کنندہ جلدی میں بھی تیزی سے چارج کرسکتا ہے۔ 
او ٹی جی ( OTG charging) چارجنگ کے ذریعے یو ایس بی سے منسلکہ ڈیوائسز کو بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ 

خفیہ شیلڈ، نمایاں طور پر کارآمد جدید ترین نانو ٹیکنالوجی 
اس میں مائع سے مزاحم نانو کوٹنگ شامل ہے جو حادثاتی طور پر مائع چھینٹوں اور بہاو ¿ سے اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اس میں نظر نہ آنے والی رواں کوٹنگ ہے اور استعمال کے دوران اسے چھونے کا غیرمعمولی احساس نہیں ہوتا۔ 

اینڈرائڈ 5.1، لالی پاپ
اس میں بہت سے نئے فیچرز شامل ہیں، منظر کشی سمیت دیگر بہت سی نئی خصوصیات ہیں، یہ تیز رفتار، موثر کارکردگی اور کم خرچ بیٹری کے حامل ہیں۔ 

اضافی خصوصیات:
اس فون میں بڑی بیٹری کے ساتھ او ٹی جی کیبل (OTG cable) بشمول ان بکس ہے جس میں ضرورت کے مطابق دیگر ڈیوائسز کو چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کا بیک کیمرا 8میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ذریعے اپنی بھی شاندار اور حیران کن تصاویر لی جاسکتی ہیں اور یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا اسمارٹ فون بنیادی طور پر فوٹوگرافی کا حامل رہے۔ 

اس کی دیگر تفصیلات کچھ یوں ہیں۔ اس میں 5.0 ایچ ڈی اسکرین ہے جس کے ذریعے موویز دیکھی جاسکتی ہیں اور گیمز بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ اس میں 1 گیگا ہرٹز 64 بٹ کواڈ کور پروسیسر ہے جو ملٹی میڈیا اور ملٹی ٹاسکنگ کے لئے بہترین ہے۔ اس میں 2 جی بی ریم ہے اور لینووا کے وہ صارفین جو اسٹوریج کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں انہیں یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس میں 16 جی بی کی انٹرنل میموری ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 32 جی بی کا مزید 
اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے اس کی اسٹوریج میں وسعت آجائے گی جس کے ذریعے آپ اپنی تصاویر، ویڈیوز اور میوزک کو ہر جگہ اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ 

وائب پی 1 ایم میں 4جی ایل ٹی ای کے ساتھ دو سموں کی گنجائش بھی ہے جس کے ذریعے استعمال کنندہ ایک ہی ڈیوائس میں دو سمیں استعمال کرسکتے ہیں یا الگ سے ڈیٹا پلان بنا کر پیسوں کی بچت کرسکتے ہیں۔ لینووا کے اسمارٹ فون کے پورٹ فولیو میں یہ سب سے نیا اسمارٹ فون ہے، وائب پی 1 مکمل طور پر لینووا کی موجودہ ایپلی کیشنز بشمول شیئر اٹ (SHAREit) ، سنک اٹ (SYNCit) اور کلون اٹ (CLONEit) چلانے سے مطابقت رکھتا ہے تاکہ آپ اپنی ڈیوائس کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکیں۔ 

جو لوگ اس کو لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے لئے لینوو پی 1 ایم سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ 

ایک مختصر جھلک 
میڈیا ٹیک ، 1.0گیگا ہرٹز، 64بٹ کواڈ کور پروسیسر
5انچ ایچ ڈی ، آئی پی ایس ڈسپلے
4000ایم اے ایچ بیٹری، کوئک چارچ اور پاور سیونگ فنکشنز اور OTG چارجنگ سپورٹ کے ساتھ۔
P2iکی سپلیش پروف نانو کوٹنگ ۔ 8ایم پی آٹو فوکس ایل ای ڈی فلیش کے حامل ریئر کیمرہ ، 5ایم پی فکس فوکس سلفی کیمرہ۔
2جی بی ریم اور 16جی بھی انٹرنل سٹوریج جو 32جی بی تک مائیکرو ایس ڈی سپورٹ کرتا ہے۔ ایل ٹی ای (4G) 150ایم بی پی ایس اور50ایم بی پی ایس ڈیٹا سپیڈ، ڈیول مائیکرو سمز، وائپ یوسر انٹرفیس کے ساتھ انڈرائڈ 5.1 لالی پاپ 

لینوو دل سے یہ سمجھتا ہے کہ جو چیز زیادہ سادہ ہو وہ بہتر رہتی ہے اور وہ صارفین جو پیسے خرچ کریں، وہ اس بات کے حقدار ہیں کہ ان کی ڈیوائس سالوں چلے۔ اس جدید ڈیوائس کی قیمت لوگوں کی جیبوں پر بھاری نہیں پڑنی چاہیئے اور ان دستیاب خصوصیات کو بار بار استعمال کرنے کے لئے انہیں بار بار ادائیگی نہیں کرنی چاہیئے ۔ جو آج کل بہت سوں کی جانب سے یہی بھرپور فروخت کا طریقہ ہے۔ 

پاکستان میں لینووا کے اسمارٹ فونز کے متعارف ہونے پر لینووا مڈل ایسٹ اور افریقہ کے اسمارٹ بزنس کے سربراہ عارف شفیق کا کہنا ہے ،"پاکستان اسمارٹ فون کے حوالے سے ایک انتہائی مسابقت رکھنے والی اہم مارکیٹ ہے۔ تھری جی اور فور جی نیٹ ورکس کی حالیہ توسیع اور موجودہ نیٹ ورک کے انفراسٹرکچر میں اضافے کے باعث صارفین کو قدرتی طور پر اسمارٹ فونز کی ضرورت ہے۔ ہمارے پرجوش صارفین بے چینی سے وائب پی 1 ایم کے متعارف ہونے کا 

انتظار کررہے تھے اور ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ اس کا وقت آخرکار آگیا ہے۔ "

پاکستان میں لینوو کی مارکیٹنگ منیجر شیہنیلہ احمد نے کہا ،"وائب پی 1 ایم بنیادی طور پر پورا دن اسمارٹ فون چلانے والی بیٹری استعمال کرنے والے خریداروں کے لئے ہے۔ انہیں اسمارٹ فون کے مکمل فیچرز کے استعمال کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی مصروف زندگی جاری رکھ سکیں اور نہ رکنے والا لینووا وائب پی 1 ایم حقیقی طور پر یہ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ " 

سوشل میڈیا پر لینوو کے حوالے سے تازہ ترین خبروں، تصاویر، ویڈیوز، کسٹمر سپورٹ اور باقاعدگی سے ہونے والے مقابلوں اور انعامات سے متعلق ہمارے فیس بک پیج (https://www.facebook.com/pk) کے ذریعے باخبر رہیں۔ 

لینوو کا تعارف
پرسنل ٹیکنالوجی کمپنی لینووا 39ارب ڈالر کی مالک ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی پی سی کمپنی ہے اور 160سے زائد ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کررہی ہے۔ یہ غیرمعمولی پی سی اور موبائل انٹرنیٹ ڈیوائسز کی تیاری کیلئے پرعزم ہے۔ لینووا کا بزنس جدید مصنوعات کی تیاری ، انتہائی موثر عالمی سپلائی چین اور اسکی اسٹریٹجک عمل درآمد کے ذریعے قائم ہے۔ لینووا گروپ کو سابق آئی بی ایم پرسنل کمپیوٹنگ ڈویژن نے قائم کیا۔ کمپنی اعلیٰ معیار کی محفوظ اور آسانی سے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے علاوہ انکی پائیدار انداز سے مارکیٹنگ کرتی ہے ۔ ان کی مصنوعات میں کمرشل پی سی اور کنزیومر پی سی کے علاوہ سرورز ، ورک اسٹیشنز، ٹیبلٹس اور اسمارٹ فونز سمیت موبائل انٹرنیٹ ڈیوائس سے منسلک سامان شامل ہے۔ دنیا کی صف اول کی 500 کمپنیوں میں شامل لینووا کے جاپانی شہر یاماٹو،چینی شہر بیجنگ، شنگھائی، شین زین ، برازیلین شہر ساﺅ پولو اور نارتھ کیرولینا کے شہر رالیگ میں بڑے تحقیقی مراکز ہیں۔ 

مزید تفصیلات www.lenovo.com پر دستیاب ہیں ۔ 




مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں