جدید ترین موبائل فونز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جدید ترین موبائل فونز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 7 اکتوبر، 2016

موبائل پر ملٹی میڈیا کی جدید خصوصیات کا حامل ایل جی کا V20 اسمارٹ فون

دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں اینڈرائڈ نوگاٹ اور گوگل ان ایپس موجود ہیں


ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنی وی سیریز کا سب سے جدید ترین اسمارٹ فون وی 20 (V20)متعارف کرادیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ملٹی میڈیا کی جدید ترین خصوصیات شامل ہے۔ وی 20 اسمارٹ فون میں اسٹیڈی ریکارڈ 2.0، ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی، ایچ ڈی آڈیو ریکارڈر اور فرنٹ اور بیک کے چوڑے لینس والے کیمرے کی خصوصیات ہیں جو اعلیٰ معیار کی کارکردگی فراہم کرتی ہیں ۔ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں اینڈرائڈ نوگاٹ او ایس پہلے سے موجود ہے جبکہ گوگل ان ایپس فون کا سرچ آپشن بھی دستیاب ہے۔ 

ایل جی کی وی سیریز میں اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون موجود ہیں جس میں صارفین کو بہترین ویڈیو اور آڈیو کا استعمال فراہم کیا جاتا ہے۔ ایل جی نے وی 10 کے صارفین کا جائزہ لیا اور انہیں مدنظر رکھتے ہوئے وی 20 تیار کیا۔ 

ایل جی کا وی 20 کوالکم اسنیپ ڈریگن 820 پروسیسر کے ساتھ ایچ 12 ایل ٹی ای سے چلنے والا اسٹیڈی ریکارڈ 2.0 کا آپشن متعارف کراتا ہے۔ جس میں کوالکم ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الیکٹرانک امیج اسٹیبلائزیشن (ای آئی ایس) 3.0 رکھا گیا ہے جس کی بدولت ہاتھ کے جھٹکوں کو ٹھیک کرکے انتہائی شفاف ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ یہ ای آئی ایس میں تصویر اور گائرو کے درمیان ملاپ کی درستگی کو بہتر بناتی ہے۔ ای آئی ایس دراصل ڈیجیٹل امیج اسٹیبلائزیشن (ڈی آئی ایس) سے منسلک ہے جس سے ویڈیو کے معیار میں مزید بہتری آجاتی ہے۔ 

ایل جی کا وی 20 ہائی فائی ویڈیوز ریکارڈ کرسکتا ہے اور لو کٹ فلٹر (ایل سی ایف) آپشن استعمال کرتے ہوئے بہترین معیار کے آڈیو کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت غیرضروری شور کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ ایل سی ایف بیک گراو ¿نڈ شور کم کرتا ہے جبکہ آواز کی ریکارڈنگ کے لئے ایل ایم ٹی لمیٹر سے آواز کا فاصلہ متعین کرتا ہے۔ وی 20 میں 24 بٹ/48 کے ایچ زیڈ لینئر پلس کوڈ ماڈیولیشن (ایل پی سی ایم) فارمیٹ موجود ہے جو پیشہ ورانہ ویڈیو آلات میں استعمال ہوتا ہے۔ 

وی 20 دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو 32 بٹ ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی خصوصیات کا حامل ہے اور ای ایس ایس ٹیکنالوجی سے چلتا ہے۔ یہ آواز کے اندر شور میں ہر ممکن کمی کے ساتھ واضح آواز فراہم کرتا ہے جبکہ گونج کا شور بھی 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ 

ایچ ڈی آڈیو ریکارڈر جدید سطح کی ساو ¿نڈ ریکارڈنگ کرتا ہے۔ اس کی خصوصیت کے باعث اسٹوڈیو کوالٹی کی آڈیو ریکارڈ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ جس کے ساتھ تین بلند اے او پی مائیکروفونز کو استعمال کرتے ہوئے وسیع اقسام کی آواز کو ناقابل یقین انداز سے محفوظ کرسکتے ہیں۔ استعمال کنندگان اسٹوڈیو موڈ آپشن کے ساتھ آواز کو خود کنٹرول کرنے کی بدولت ویڈیو کیمرے میں موجود آسانی سے استعمال ہونے والے اشاروں کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلند معیار کی میوزک ریکارڈڈ آپشن کے ذریعے گانوں کی آواز کو اعلیٰ معیار کی آڈیو ریکارڈ کے ساتھ آڈیشن کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

اس اسمارٹ فون کے فرنٹ کیمرے میں آٹو شاٹ فنکشن بھی موجود ہے جس میں کیمرا چہرا شناخت کرکے اس وقت تصویر کھینچتا ہے جب کھینچنے والا تیار اور مسکراہٹ شامل ہو۔ اس کے لئے شٹر کا بٹن دبانے کی ضرورت نہیں جس کے باعث عام طور پر کیمرا ہل جاتا ہے اور تصویر کے دھندلانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 

وی 20 کا ہائبرڈ آٹو فوکس (ایچ اے ایف) کا آپشن ایک بہترین تصویر کھینچے کو یقینی بناتا ہے۔ کسی بھی ماحول میں تیز رفتار اور مستحکم آٹو فوکس کے ساتھ یہ کسی بھی ماحول میں کام کرسکتا ہے جس میں تصاویر اور ویڈیوز کے لئے لیز ڈیٹکشن، فیس ڈیٹکشن اور کانٹراسٹ کو شامل کیا جاتا ہے۔ اسے استعمال کرنے والے لوگ اپنے دوستوں، اہل خانہ کے ہمراہ کسی بھی ماحول میں بھرپور تصویر لینے کا مکمل فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 

اس میں مقبولیت کے حامل سیکنڈ اسکرین کا فیچر دراصل وی 10 میں متعارف کرایا گیا ہے جس کی منظر کشی میں اب بہتری لائی گئی ہے۔ اس میں وی 10 کے مقابلے میں دو گنی برائٹ نیس اور 50 فیصد بڑا فونٹ سائز ہے۔ اس کے چھوتے ڈسپلے کی بدولت صارفین گھر سے باہر ایک ہی نظر میں آسانی سے نوٹیفکیشنز اور الرٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ اب ایکسپینڈیبل نوٹیفکیشنز فیچر کے ساتھ صارف کسی بھی بٹن کو سیکنڈ اسکرین پر لے جاسکتا ہے تاکہ نوٹیفکیشنز کو بڑا کیا جاسکے اور ایک ہی نظر میں لمبا میسج پڑھ لیا جائے اور فوری طور پر جواب بھیج دیا جائے یا معلومات شیئر کی جائیں۔ 

ایل جی وی 20 میں موبائل صارف کے لئے ایل جی یو ایکس 5.0 پلس کا انٹرفیس ہے جس کی بدولت اپنی ضرورت کے مطابق ملٹی میڈیا کو آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اپ گریڈ شدہ ورژن ہے، اس سے قبل ایل جی کے جی فائیو میں یو ایکس 5.0 متعارف کرایا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون انٹرفیس ہے جو اینڈرائڈ 7.0 نوگٹ سے چلتا ہے۔ 

اس سمارٹ فون میں ملٹی ونڈو کی خصوصیت بھی شامل ہے جس میں وہ صارف ایک ہی وقت اسکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرکے دو ایپلی کیشنز چلا سکتا ہے اور آسانی کے ساتھ پیغام لکھنے، تصاویر اور فائلوں کو ایک ایپ سے دوسری ایپ میں ڈالا جا سکتا ہے۔ 

یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں گوگل ان ایپس بھی موجود ہے۔ گوگل ایپ میں سرچ کرنے کا یہ نیا طریقہ ہے جس کی بدولت صارف کو بلٹ ان ایپس سے رابطے، ای میل، تحریری پیغامات اور تصاویر کی معلومات تلاش کرتا ہے بلکہ صارف کی جانب سے ڈالی گئی ایپلی کیشنز میں تلاش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ صارف کو حال ہی میں استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ لوگوں سے رابطے کے ساتھ کسی پریشانی کے بغیر تمام ایپلی کیشنز پر کام کرلیا جائے یا کوئی پیغام پڑھ لیا جائے۔ 

اسے جاذب نظر اور مضبوط بنانے کے لئے ایل جی نے لائٹ ویٹ المونیم کے ساتھ سیلی کون کا نیا مٹیریل استعمال کرتی ہے۔ یہ مٹیریل (AL6013 metal) جہازوں، کشتیوں اور ہیوی بائکس میں استعمال ہوتا ہے اور اسے اسمارٹ فون کی پشت پر نصب کیا گیا ہے۔ اس کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کسی نقصان کی صورت میں سیلی کون پولی کاربونیٹ کی بدولت اسمارٹ فون وی 20محفوظ رہے۔ یہ جدید ترین مٹیریل ہیلمٹس میں بھی پایا جاتا ہے جو روایتی مٹیریل کے مقابلے جھٹکے کی شدت کو 20 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ 

یہ اسمارٹ فون امریکی فوجی معیار کے عین مطابق ہے جس کی پائیداری کا معائنہ خودمختار لیبارٹری کی جانب سے کیا گیا اور اس نے ایم آئی ایل۔ ایس ٹی ڈی 810جی ٹیسٹ پاس کیا ۔ اس ٹیسٹ میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ وی 20 جھٹکوں کو روک سکتا ہے اور اگر چار فیٹ کی بلندی سے کسی بھی زاویئے (آگے ، پیچھے، اوپر ، نیچے ) سے کئی بار گر پڑے تب بھی کام کرتا ہے ۔

ایل جی الیکٹرانکس اینڈ موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، "ایل جی کا وی 20 کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ صارفین اسے وی سیریز کی ویڈیو اور آڈیو فیچرز کے ساتھ ہمہ گیر انداز سے استعمال کرسکیں۔ ایل جی وی 20 کے ساتھ ہم اپنے صارفین کو وہ سب کچھ فراہم کررہے ہیں جو انہیں پسند ہے۔ "


ایل جی وی 20 اسمارٹ فون رواں ماہ کوریا میں دستیاب ہوگا جس کے ساتھ ہی یہ دیگر خطوں میں بھی اس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ 

بدھ، 15 جون، 2016

لینوو نے ٹینگو ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا پہلا اسمارٹ فون فیب 2 پرو متعارف کرادیا


کراچی:  دنیا کی صف اول کی پی سی بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے فیب 2 پرو (PHAB2 Pro) کے نام سے آگمینٹڈ ریالٹی کے ساتھ ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلنے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ 

دوسرے اسمارٹ فون کے برخلاف فیب 2 پرو ٹینگو ٹیکنالوجی سے چلتا ہے جس میں گوگل کے مختلف سینسرز اور سافٹ ویئر کا امتزاج ہے۔ اس جدید ترین اسمارٹ فون میں آگمنٹڈ ریالٹی (اے آر) کا جدید ترین استعمال فراہم کیا گیا۔ مثال کے طور پر اے آر ایپس استعمال کرتے ہوئے طالب علم کلاس میں ورچول ڈائناسور لاسکتے ہیں اور اے آر ڈیٹا کے ذریعے اپنے سیکھنے کے عمل میں اضافہ لاسکتے ہیں، اس کے نتیجے میں وہ اس جانور کے اردگرد گھوم بھی سکتے ہیں۔ اے آر گیمنگ کے استعمال سے اپنی کچن ٹیبل پر بھی ورچول ڈومینو گیم کھیلا جاسکتا ہے، اپنے بیڈ روم میں ڈیجیٹل جانور کا اضافہ بھی لایا جاسکتا ہے اور گھر پر حملہ آور فرضی مخلوق سے نمٹنے کے لئے جوابی لڑائی کرسکتے ہیں۔ ٹینگو ٹیکنالوجی کے ساتھ فیب 2 پرو گھروں کے اندر میپنگ کے بارے میں لوگوں کے دیکھنے کا انداز تبدیل کرسکتا ہے جس سے گویڈی گو ایپ (GuidiGO app) کے ذریعے مستقبل کے آگمنٹڈ ریالٹی میوزیم کی سیر بھی کی جاسکتی ہے۔ ٹینگو کے ساتھ فیب 2 پرو اسمارٹ فون پر غیرمعمولی استعمال کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے مستقل طور پر سیکھنے اور بہتری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 

لینوو کے وائس پریذیڈنٹ اور اینڈرائڈ اور کروم کمپیوٹنگ کے جنرل منیجر جیف میرے ڈیتھ نے بتایا، 
"ہم چاہتے تھے کہ اس کو حیران کن تصور کو تجارتی سطح پر موبائل ڈیوائس میں ڈھالا جائے۔ جب سے ہم نے ٹینگو دیکھا ہے، ہم جان گئے ہیں کہ یہ لوگوں میں جی پی ایس کی طرح مقبولیت حاصل کرسکتا ہے۔ تاہم فیب 2 پرو کو حقیقی طور پر گیم چینجر بنانے کے لئے ہم نے عام صارفین کے لئے کم قیمت رکھی ہے، یہ نہ صرف بالکل نئی فون ٹیکنالوجی ہے بلکہ مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا پہلا فون ہے۔ "

گوگل میں انجینئرنگ ڈائریکٹر جانی لی نے بتایا، 
"ٹینگو ہماری ڈیوائسز سے فزیکل موشن اور جگہ کو محسوس کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ اس قابل ہوجاتا ہے کہ ہم کس طرح اپنے ارد گرد ماحول کو تبدیل کرسکیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پوزیشنل ٹریکنگ کی افادیت کے ساتھ ڈیوائسز عوامی سطح پر قبولیت کی حامل ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ فیب 2 پرو نئی صلاحیتوں کے ساتھ اس فون کو مزید کارآمد بنادے گا۔" 

کوالکوم ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ ایلکس کیٹوزیان نے بتایا، 
"لینوو کو ٹینگو کے لئے ایک تیزرفتار اور قابل انحصار پلیٹ فارم کی ضرورت تھی اور ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ انہوں نے اپنی جدید ٹیکنالوجی اور جامع ڈیزائن کے لئے کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کا انتخاب کیا۔ لینوو، گوگل اور کوالکوم ٹیکنالوجیز کے درمیان گہری شراکت داری کے نتیجے میں یہ نیا اور جدید ترین اسمارٹ فون تیار ہوا ہے اور اس کا سوفٹ ویئر مکمل طور پر اسنیپ ڈریگن 652 میں چلایا گیا ہے۔ اس ضمن میں الگ سے کوپروسیسر یا ہارڈ ویئر کی ری سرٹیفکیشن کی ضرورت کے بغیر یہ لینوو کی جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ "

تین بنیادی ٹیکنالوجیز سے ٹینگو ٹیکنالوجی نے جنم لیا۔ موشن ٹریکنگ، ڈیتھ پرسیپشن (تھری ڈی اور کسی شے کے فاصلے کی عکسی صلاحیت کو سمجھنے )اور ایریا لرننگ ہے۔ موشن ٹریکنگ کے ذریعے فیب 2پرو تھری ڈی میں اپنی لوکیشن دیکھتا ہے۔ ایریا لرننگ اسمارٹ فون کی لوکیشن بتاتا ہے۔ ڈیتھ پرسیپشن کے ذریعے ڈیوائس سطحوں اور رکاوٹوں کی مدد سے اپنے ارد گرد کی دنیا کی شکل کا تجزیہ کرتی ہے۔ اور اب پہلی بار آپ کا اسمارٹ وژیولائز کرسکتے ہیں اورارد گرد کی اشیائ اشیاءاور ماحول کو سینسرز سے سمجھ سکتے ہیں۔ 

ٹینگو نے فیب 2 پرو اسمارٹ فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر کے ذریعے بہترین ہارڈ ویئر اور پروسیسنگ کو ملاتا ہے جس سے ایل ٹی ای 4جی کی کنکٹویٹی آجاتی ہے جبکہ یہ بروقت فعالیت، کیمرا اور سینسر پروسیسنگ کی استعداد کار سے لیس ہے۔ کمپیوٹر ویژن کی پروسیسنگ ایک جامع اور انتہائی بہترین کارکردگی کے اسنیپ ڈریگن پروسیسر کے ذریعے کی جاتی ہے جن میں ڈی ایس پی، آئی ایس پی اور انٹیگریٹڈ سینسر حب شامل ہیں۔ اسنیپ ڈریگن کا کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ٹینگو کے ورک لوڈ کو متوازن بناتا ہے اور اسے پورے دن استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر تیزی سے کام کرتا ہے اور مختلف کیمرا سینسرز، گیرو اور ایکسیلیرومیٹر سے موصول ہونے والے بھاری سینسر ڈیٹا کو پروسیس کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ تیز روانی کے ساتھ آگمنٹڈ ریالٹی فراہم کرتا ہے جہاں تھری ڈی اے آر گرافک کے ذریعے ارد گرد کے ماحول کی زیادہ قدرتی انداز سے منظر کشی ہوتی ہے ۔ 

فیب 2 پرو میں ڈول بائی آڈیو کیچپر 5.1 کے ڈول آٹموس کے ذریعے بہترین معیار کی آڈیو کے ساتھ زندگی کے لمحات کو ویڈیو میں محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ضمن میں تین مائیکروفونز ہیں جو شور میں کمی لانے کے ساتھ وسیع طور پر محفوظ بناسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرا بھی ہے جو بہترین ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے کارآمد ہے۔ جب آپ آٹموس کا مواد ہیڈ فون پر دیکھتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ اس کے درمیان موجود ہیں۔ 

 فیب 2 پلس میں 13 میگاپکسل کے ساتھ 13 میگاپکسل کے دو کیمرے ہیں۔ جس میں فوری فوکس، فاسٹ ایف 2.0 لینسز اور پیشہ ورانہ کیمروں جیسی خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ حقیقی تصویر کشی کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ کیمرا سوفٹ ویئر بھی ہے جس میں مینوئل موڈ کے ساتھ دیگر اسپیشل ایفکٹس کی سہولت بھی شامل ہے ۔ 

بدھ، 18 مئی، 2016

جیپ میں سما جانے والا جدید فنکشنز کے حامل کی بورڈ ’ویکی پاکٹ‘ تیار


اردو وائس آئی ٹی ڈیسک: ماہرین نے ایک ایسا کی بورڈ تیار کیا ہے جسے فولڈ کرکے جیپ میں رکھا جاسکتا ہے۔ جی ہاں؛ ویکی پاکٹ ایک فولڈ ہونے والا وائرلیس کی بورڈ ہے۔ جس کی چوڑائی 0.24 سے بھی کم ہے۔ فولڈ ہونے کے بعد اس کا سائز 6 انچ ہوجاتا ہے اور اس کا وزن 3.5 اونس ہے۔ ویسے تو یہ 12 انچ کا ایک معیاری کی بورڈ کی جتنی کیز کا حامل کی بورڈ ہے۔ اس کی بورڈ کو ٹیبلیٹس اور سمارٹ فونز کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کی بورڈ کے سرکٹ پر کیز پرنٹ ہیں، یہ مکمل طور پر فلیکسبل ہے جسے آپ جیسے چاہیں موڑ سکتے، فولڈ کرسکتے ہیں۔ اس میں طاقت ور لی پو 200 ایم اے بیٹری ہے جس کی بدولت اسے کئی مہینوں تک بغیر چارج کئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چارج کرنے کے بعد روزانہ دو گھنٹے استعمال کرنے والے اسے 2 ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔

کی بورڈ میں پانی کو روکنے کی صلاحیت موجود ہے اگر کافی یا پانی اس پر گرے گا تو اندر نہیں جاپائے گا۔ کی بورڈ میں منفرد کیز مووجود ہیں جو موبائل ڈیوائس یا ٹیبلیٹس سے ہم آہنگ ہیں، چند اہم کیز یہ ہیں۔

سلیفی کیمرہ آن کرنے کے لئے Fn+F2

ہوم سکرین پر جانے کے لئے Fn+Esc

میل کھولنے کے لئے Fn+F6

ویڈیو اور موسیقی کے لئے Fn+f7 ریوائنڈ کے لئے، Fn+F8 پلے یا اسٹاپ کے لئے، Fn+F9 فارورڈ کے لئے۔ بلوتھ سے کنکٹ کرنے کے لئے Fn+P ، آپریٹنگ سسٹم منتخب کرنے کے لئے Fn+A انڈرائڈ کے لئے، I آئی او ایس کے لئے اور w ونڈوز کے لئے۔۔۔


پیر، 16 مئی، 2016

لینوو نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون کے 5 پلس متعارف کرادیا



کراچی:  دنیا کی نمبر ایک پی سی فراہم کرنے والی کمپنی لینوو (Lenovo) نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون کے فائیو پلس (K5 Plus) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، یہ اسمارٹ فون پاکستان بھر کے ریٹیل اسٹورز میں دستیاب ہوگا ۔ میوزک اور انٹر ٹینمنٹ کا شوق رکھنے والے افراد شاندار کارکردگی اور تیز رفتار خصوصیات کے حامل لینوو K5 Plus کو حاصل کئے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

اس کا پانچ انچ کا چوڑا ایف ایچ ڈی ڈسپلے ہے جو کوالکم اسنیپ ڈریگن کے 616 اوکٹا کور پروسیسر سے چلتا ہے۔ یہ آسانی سے تبدیل ہونے والی 2750 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 16 جی بی بلٹ ان میموری (32 جی بی تک اضافی) کے ذریعے رواں، تیزرفتار کارکردگی اور بوقت ضرورت بلاتعطل ملٹی میڈیا کے استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ہیڈ فون سے لیکر مکمل اسپیکر ساو ¿نڈ تک لینوو K5 Plus ڈولبی ایٹموز (Dolby Atmos) انتہائی واضح اور پچھلے اسپیکرز سے بہترین معیار کی ساو ¿نڈ کوالٹی کے ذریعے اپنے صارفین کو مکمل کرسٹل کلیئر اسٹیریو ساو ¿نڈ کے ساتھ فلموں، گیمز اور میوزک سے لطف اندوز کرتا ہے۔

صارفین کی جانب سے عملے کے ہمراہ اہم لمحات کو محفوظ بنانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس لئے لینوو K5 Plusمیں 13 ایم پی کا آٹو فوکس بیک کیمرا اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا نصب کیا گیا ہے تاکہ بہترین تصاویر لی جاسکیں۔ اس کے ساتھ شیئر اٹ (SHAREit)، اسنیپ اٹ (SNAPit)، گویرا میوزک (Guvera Music) اور دیگر سوشل شیئرنگ اور اسٹریمنگ کے استعمال سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔

المونیم جیسا نظر آنے والا یہ اسمارٹ فون 8.2 ملی میٹر پتلا اور 142 گرام وزنی ہے اور شیمپین گولڈ اور پلاٹینیم سلور میں اپنی پسند کے مطابق دستیاب ہے۔

لینوو کے جدید ترین اسمارٹ فونز کے بارے میں لینوو مڈل ایسٹ کے جنرل منیجر برائے اسمارٹ فونز شیری شمس نے بتایا، 'ہمیں لینوو K5 Plus پاکستان میں متعارف کرانے اور بڑے پیمانے پر عوام تک رسائی پر انتہائی خوش ہیں۔ بہت سے نوجوان پاکستانی موویز اور میوزک سے لطف اندوز ہونے کے لئے اسمارٹ فونز پر انحصار کرتے ہیں اور ان کو ایسی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے جو کم قیمت ہونے کے ساتھ اسٹائلش ہو اور بہترین انداز سے سنیما جیسے استعمال کی سہولت فراہم کرے۔ '

خصوصیات:
  • فرنٹ سیلفی کیمرا  5 میگا پکسلز، بیک کیمرا  13 میگا پکسلز ایچ ڈی، آٹو فوکس
  • فور جی ایل ٹی ای ، ڈیول سیمز
  • بیٹری 2750 ایم اے ایچ
  • 2 جی بی ریم،  اور 16 جی بی روم، مائیرو ایس ڈی ایکسٹینڈیبل۔۔
  • وزن 142 گرام
  • پروسیسر اوکٹا کور کول کوم سنیپ ڈریگن 616


لینوو K5 Plusکی ریٹیل قیمت 23 ہزار 500 روپے ہے۔

منگل، 26 اپریل، 2016

سام سنگ نے پاکستان میں جدید سمارٹ فونزJ5 اور J7 متعارف کرادیا

کراچی (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک)  سام سنگ نے پاکستان میں سلفی کے لئے بہترین تازہ ترین سمارٹ فونز گیلکسیJ5 اورگیلکسی J7 متعارف کرادیئے۔ سام سنگ کے ان شاندار سمارٹ فونزمیں فرنٹ کیمرے کے ساتھ LED فلیش بھی لگا ہوا ہے جس نے مارکیٹ میں تمام ہم مرتبہ اسمارٹ فونزکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سام سنگ نے جدید گیجٹس کی فراہمی کی روایت جاری رکھی ہے جو دلکش ڈیزائن اورپیش رو ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

ان سمارٹ آلات کی سام سنگ کے برانڈ سفیر جوش بینڈ اورسبیکہ امام توثیق کر رہی ہیں۔ سام سنگ پاکستان اور افغانستان میں موبائل کے سربراہ فرید ا? جان کا کہنا ہے کہ گیلکسی J5 اورگیلکسی J7 کے آغاز کا مقصد صارفین کودرمیانی سطح کی قیمت میں موبائل خریدنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے آلات بہت مسابقتی قیمتوں پر سمارٹ فون استعمال کرنے کیلئے لاجواب تجربہ پیش کریں گے۔گیلکسی J5 & J7 کا جاذب نظرایکسٹیریئرانتہائی مسحورکن ہیں اوریہ اینڈرائیڈ 5.1 لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم پرچلتے ہیں۔

جے 7 کا ریئر کیمرا 13 میگا پکسلز اور فرن کیمرا 5 میگا پکسلز کا ہے۔ 16 جی بی انٹرنل میموری اور 1.5 جی ریم کا حامل ہے۔۔۔ جبکہ

جے 5 کا بھی ریئر کیمرا 13 میگا پکسلز اور فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسلز کا ہے۔8 اور  16 جی بی انٹرنل میموری میں  اور 1.5 جی ریم کا حامل ہے۔

جے 5 



جے 7



جمعہ، 22 اپریل، 2016

ایل جی نے کامیاب ترین جی 5 سمارٹ فون کے لئے جدید ترین یوسر انٹرفیس 5.0متعارف کردیا



کراچی (اردو وائس پاکستان 22 اپریل 2016)  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے جدید ترین اسمارٹ فون جی فائیو (G5)کے لئے ایل جی یو ایکس 5.0. کے نام سے نیا موبائل یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی کے جی فائیو اسمارٹ فون کے علاوہ اسکے دیگر نئے ماڈلز کے اسمارٹ فون پر بھی ایل جی کے یو ایکس5.0 میں جدید ترین اور باسہولت فیچرز ہیں۔ یہ اینڈرائڈ کے جدید ترین مارش میلو او ایس پر چلتا ہے، ایل جی کے یو ایکس 5.0 مستقبل کے موبائل فونز کی ضروریات کے فلسفے کو مدنظر رکھتا ہے۔ ایل جی کا یو ایکس 5.0 قابل تفریح، پہلے سے بہتر اور صارف مزاج کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔ اس کے ذریعے ایل جی کے فرینڈز (LG Friends) کے ساتھ اس کا مکمل طور پر کنٹرول ہوجاتا ہے۔ نئے فنکشنز کے اضافے کی بدولت صارفین کو زیادہ اور بھرپور استعمال کی سہولت حاصل ہوتی ہے اور جی فائیو کو اس طرح بہترین انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا، "ہم نے اسمارٹ فون صارفین کے لائف اسٹائل کا تجزیہ کیا ہے تاکہ انہیں بہترین موبائل تجربہ فراہم کیا جائے اور اس کے نتیجے میں ایل جی یو ایکس 5.0 کی افادیت بہترین انداز سے بڑھائی جاسکتی ہے۔ ایل جی یو ایکس 5.0 اور G5کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ جدید انداز سے کارکردگی پیش کریں جس سے ہمارے انتہائی مطلوب صارفین کی ضروریات کی عکاسی ہوتی ہے۔ "

ایل جی فرینڈز منیجر کی آسانی سے جی فائیو کے ساتھ پیئرنگ کی جاسکتی ہے اور جی فائیو کے ذریعے انہیں بہتر انداز سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایل جی کے یو ایکس 5.0 کی بدولت گوگل پلے اسٹور سے مطلوبہ تمام ایپلی کیشنز آسانی سے ڈاو ¿ن لوڈ اور انسٹال کی جاسکتی ہیں۔ 



ایل جی فرینڈز منیجر ہر ایل جی فرینڈ کا مختلف ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ جب یہ 360 کیم (360 CAM) کے ساتھ پیئر ہوتا ہے تو جی فائیو تصویریں لینے میں معاون ہے جس سے شوٹنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ گیلری میں فرینڈز کیمرا البم اپنے استعمال کنندگان کے لئے تصاویروں کی مختلف کٹیگریاں بناتا ہے اور ایل جی فرینڈز جیسے 360 کیم (360 CAM) اور رولنگ بوٹ سے محفوظ شدہ مناظر کو بہتر بناتا ہے۔ ایل جی یو ایکس 5.0 کی بہتر کارکردگی کے باعث ایل جی کے جی فائیو اسمارٹ فون کیمرے کی کارکردگی نمایاں فرق سے محسوس کی جاتی ہے۔ 

ایل جی نے یو ایکس 5.0 میں استحکام اور سہولت بڑھانے کے لئے اپنے انٹرفیس میں بہتری لانے کے ساتھ مختلف نئے فیچرز بھی شامل کئے ہیں۔ ایل جی ہیلتھ (LG Health) یو ایکس 5.0 کے لئے اپ گریڈ ہے جو بنیادی معاملات سے لیکر جدید حد تک سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ شروع کراتا ہے اور ایک مخصوص مقام پر پہنچنے کے بعد آپ کو ایڈوانسڈ موڈ پر منتقل کردیتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ کی پیش رفت سے متعلق تصویری معلومات کے ذریعے یہ آپ کو آگاہ رکھتا ہے۔ 



آل ویز آن۔ اسمارٹ فون کو آن کئے بغیر وقت دیکھا جاسکتا ہے، اس میں تاریخ، نوٹیفکیشنز اور ایس ایم ایس آئیکن ہروقت اسکرین پر ڈسپلے ہوتے ہیں۔ 

اسمارٹ ڈاکٹر، اپنے جی فائیو اسمارٹ فون کے ذریعے بہترین انداز سے مستفید ہونے کے لئے آپ کی روز مرہ عادات کی بنیاد پر آپ کو ٹپس اور حل پیش کرتا ہے۔ ورلڈ کلاک ، اسمارٹ کلاک میں دنیا بھر کے منتخب شدہ شہروں کے اوقات کار سے آگاہ کرتا ہے اور فون کال یا میٹنگز کے لئے متعین وقت کو فوری طور پر دوسری جانب کے مقامی وقت سے ملاتا ہے۔ فائل منیجر کے ذریعے جی فائیو اسمارٹ فون میں کسی بھی فولڈر یا فائل تک براہ راست آسان رسائی رکھتا ہے۔ جس میں ڈاکومنٹس، ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں جو پورے جی فائیو میں جہاں کہیں بھی ہوگیں مطلوبہ سرچ پر پیش کردے گا۔ 

ایل جی بیک اپ میں ایل جی کا بیک اپ اور این ایف سی کو استعمال کیا جائے تاکہ دیگر اینڈرائڈ فونز پر باآسانی اپنا ڈیٹا بحال کرسکیں اور اپنی پسندیدہ میسنجر ایپ سے اپنی بات چیت کو ریکارڈ کرلیں۔ ایل جی یو ایکس 5.0 میں سہولت اور سیکورٹی کے لئے بالکل درست فنگرپرنٹ کے ذریعے شناخت کی سہولت بھی فراہم کردی ہے۔ 


پیر، 11 اپریل، 2016

ایل جی الیکٹرونکس نے ڈیجیٹل ریڈیو نشریات کا حامل دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا



کراچی: ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونیکیشنز کمپنی (ایل جی) نے ڈی اے بی پلس (ڈیجیٹل آڈیو براڈ کاسٹنگ پلس) کی خصوصیت والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون اسٹائلس ٹو LG Stylus 2)متعارف کرادیا ہے۔ ڈی اے بی پلس کی خصوصیت کی اہم بات یہ ہے کہ یہ معیاری ڈیجیٹل ریڈیو براڈ کاسٹنگ کا حامل ہے۔ ایل جی نے پیرس میں منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو کانفرنس ریڈیو ڈیز 2016 (Radiodays Europe 2016) میں اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا۔ آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، ناروے اور برطانیہ میں صارفین ایل جی کا یہ اسمارٹ فون پہلے حاصل کرسکیں گے۔ 

ڈی اے بی پلس کے ساتھ دنیا کے پہلے اسمارٹ فون کے طور پر ایل جی اسٹائلس 2 میں ڈی اے بی پلس کا چپ سیٹ ہے اور ایک الگ سے ایپ ہے جس کی بدولت ڈیجیٹل ریڈیو کی انتہائی مختلف نشریات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایک تیکنیکی انٹرفیس کے ذریعے براڈ کاسٹرز کو اس قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس میں وہ اپنی ایپس تیار کرلیں تاکہ انٹرنیٹ سروسز کو براڈ کاسٹ ریڈیو سے ملایا جاسکے۔ 

صارفین روایتی ایف ایم کے مقابلے میں ڈی اے بی پلس کے ساتھ زیادہ ریڈیو چینلز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ دیگر ریڈیو ایپس کے برخلاف جو اسٹریمنگ کے لئے بڑی مقدار میں ڈیٹا استعمال کرتی ہیں، ڈی اے بی پلس بالکل مفت اور بہترین معیار کی آڈیو فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ کوئی ڈیٹا استعمال نہیں کرتا۔ 

توقع ہے کہ ڈی اے بی پلس جلد ہی ایف ایم اینا لاگ کو تبدیل کردے گا جبکہ دنیا بھر میں 40 ممالک کے 50 کروڑ افراد سے زائد افراد پہلے ہی اسے استعمال کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ایل جی نے انٹرنیشنل ڈی ایم بی ایڈوانسڈ گروپ (آئی ڈی اے جی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ڈی اے بی پلس ٹیکنالوجی کو نئے ایل جی اسٹائلس 2 میں شامل کیا جائے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا،
"ہم ڈی اے بی پلس کے ساتھ جدید ترین ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ کی جانب پیش قدمی کے ساتھ منتقل ہورہے ہیں تاکہ اس اسمارٹ فون کے ذریعے صارفین کو نئے تجربات سے روشناس کرایا جائے۔ اپنی 5.7 انچ لمبی اسکرین، ایک واٹ کے اسپیکر اور 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بیٹری کے ساتھ ایل جی اسٹائلس 2 ملٹی میڈیا مواد سے بھرپور انداز سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہترین ڈیوائس ہے۔ "

آئی ڈی اے جی کے پریذیڈنٹ گنار گارفرز نے بتایا،
"ایل جی جیسی جدت انگیز کمپنی کے ساتھ ایک انقلابی فون کی تیاری پر ہمیں فخر ہے۔ براڈ کاسٹنگ اور انٹرنیٹ کے ملاپ سے مستقبل کے لئے انتہائی زیادہ امکانات کھل جاتے ہیں۔ یوں صارفین نئے فنکشنز حاصل کرتے ہیں اور ریڈیو کی زیادہ فری ٹو ایئر نشریات کے ساتھ میڈیا کمپنیوں کی نئی صارفین تک رسائی بڑھتی ہے۔ "

جمعہ، 1 اپریل، 2016

ایل جی نے کے5، کے 8 کم قیمت جدید ترین اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے



کراچی (اردو وائس پاکستان 01 اپریل 2016)  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کم قیمت کے حامل اپنے اسمارٹ فون کی کے سیریز (K Series) کے نئے ماڈل متعارف کرادیئے ہیں۔ ایل جی کی جانب سے متعارف کرائے گئے ان اسمارٹ فونز کا ماڈل K8 اور K5 ہے۔ اس سے قبل ایل جی کی جانب سے کے سیریز کے K10 ، K7 اور K4 متعارف کرائے جاچکے ہیں۔ 

کے سیریز کے اسمارٹ فونز میں یو ایکس فیچر اور کم قیمت میں جدید ترین کیمرا نصب ہے۔ کے سیریز کی پرانی ڈیوائسز کی طرح اس کا ڈیزائن بھی چمکدار اور ملائم ہے جس کے باعث یہ انتہائی خوبصورت نظر آتا ہے۔ 

K8اپنے اعلیٰ ڈیزائن کے باعث انتہائی نمایاں ہے اور اپنے 2.5 ڈی آرک گلاس کے باعث اس کے کنارے رواں اور خم دار ہیں جبکہ اس کا پچھلا کور مخملی ہے جس کے باعث اسکی سطح محفوظ اور گرفت آرام دہ ہوجاتی ہے۔ صارفین ایچ ڈی ڈسپلے کے ذریعے واضح اور بہترین تصاویر سے لطف اندوسکتے ہیں جبکہ پانچ میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے کے ذریعے گیسچر انٹرویل شاٹ اور سیلفی فلیش کے ساتھ شاندار سیلفیاں بنا سکتے ہیں۔ 

بہترین منظر کشی کے لئے K5کا اعلیٰ معیار کا 5 انچ ڈسپلے اور اس کی رواں دھاتی باڈی ہے۔ اس کے فرنٹ پر گیسچر شاٹ کے ساتھ 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے جس کے ساتھ سیلفی لینا زیادہ مزے دار کام ہے۔ یہ تین رنگوں، گولڈ، سلور اور ٹائٹن رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کے بیشتر حریف اسمارٹ فونز کا بلیک اور سرمئی رنگ ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا،
"ہم اپنے دنیا بھر کے صارفین کی متنوع ضروریات اور خواہشات سے آگاہ ہیں اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ ان کی توقعات کے مطابق بہترین مصنوعات فراہم کی جائیں۔ خوبصورت اور کم قیمت کا اسمارٹ فون لینے خواہش مندوں میں ہر ایک کے لئے K8اور K5بہترین انتخاب ہوگا ۔ "

اہم خصوصیات: 
(K8) کے 8 :
5 انچ ایچ ڈی، ان سیل ٹچ، 1.3گیگاہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 8 ایم پی ریئر اور 5ایم پی فرنٹ کیمرا، 1.5 جی بی ریم ، انڈرائڈ 6.0 مارش میلو آپریٹنگ سسٹم،2125ایم اے ایچ بیٹری، وائی فائی ، بلوتوتھ، یو ایس بی اورگولڈ، انڈیگو اور وہائیٹ کلر ز میں دستیاب ہے ۔

(K5) کے 5:
5انچ ، ایف ڈبلیو وی جی اے ، 1.3گیگا ہرٹز کواد کور، 5میگا پکسل ریئر اور 2ایم پی بیک کیمرا، 1900ایم اے ایچ بیٹری، وائی فائی ، بلوتوتھ اور گولڈ، سلور اور ٹائیٹین کلر میں دستیاب ہے۔

K5 اور K8 اسمارٹ فونز کے ذریعے انتہائی واضح تصاویر کے علاوہ بہترین سیلفیاں بھی لی جاسکتی ہیں 

منگل، 15 مارچ، 2016

پہلی بارپاکستانی صارفین کے ہاتھوں میں ہونگے ’میڈ ان پاکستان فون‘

کراچی (اردو وائس پاکستان نیوزڈیسک 15 مارچ 2016) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان لیبل کے حامل موبائل فون صارفین کے ہاتھوں میں ہونگے۔ 

جی ہاں۔ جی فائیو انٹرنیشنل لمیٹڈ، جوکہ چائنا کی کنزیومر الیکٹرونکس کمپنی ہے اور ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ ہے۔ 2003 میں یہ کمپنی بنائی گئی۔ کمپنی ابھرتی مارکیٹوں کے لئے موبائل فونز، سمارٹ فونز، ٹیبلیٹ وغیرہ تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے لئے تصدیق اور اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں میڈ ان پاکستان لیبل کے حامل موبائل فونز تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل کمپنی موبائل فونز پاکستان میں اسمبل کرتی تھی۔ تاہم اب کمپنی کی فیکٹری پر ہر ماہ 5 لاکھ موبائل تیار کئے جائینگے اور یہ تعداد بعد میں بڑھادی جائے گی۔ جی فائیو کے تمام فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں۔



منگل، 1 مارچ، 2016

ایل جی اسٹائلس ٹو 13 میگا پکسل فرنٹ اور8 میگا پکسل بیک کیمرے کے ساتھ قابل استطاعت اسمارٹ فون


کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے درمیانے درجے کا جدید ترین اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلش 2 (LG Stylus 2) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی اسٹائلش ٹو دراصل G4اسٹائلس کا جدید ورژن ہے۔ یہ کم قیمت کا حامل 5.7 انچ کا ہینڈ سیٹ ہے جس کے بہت سے اعلیٰ معیار کے فیچرز ایل جی کے بنیادی ماڈلز میں دستیاب ہیں۔ اس کے ہمراہ پرانے ربر کی نوک والے پین کے مقابلے میں نینو کوٹڈ کا ایک پین بھی شامل ہے۔ 

ایل جی اسٹائلس 2 میں پین پاپ (Pen Pop) جیسے فیچرز خصوصی طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ اس میں پین رکھنے کی جگہ بھی شامل ہے جس کی بدولت بیٹری ختم ہونے کے باوجود اسٹائلس 2 میں اچانک آنے والا میسج دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کیلیگرافی پین فونٹ (Calligraphy Pen font)بھی موجود ہے جس کے ذریعے کوئی بھی اسی طرح خوبصورتی کے ساتھ لکھ سکتا ہے جس طرح فاو ¿نٹین پین سے لکھا جاتا ہے۔ 

یہ صرف 7.4 ملی میٹر پتلا اور محض 145 گرام وزنی ہے اور قابل ذکر طور پر یہ پرانے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں پتلا نظر آتا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ منفرد انداز کا ڈیزائن فراہم کرتا ہے جس کے فرنٹ پر خصوصی فلیٹ ڈسپلے (Protruded Flat Display) ہے جبکہ پشت پر ہیئر لائن کا پیٹرن ہے اور اس کے تمام کونے دھاتی فریمز پر مبنی ہیں۔ ایل جی اسٹائلس 2 میں 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بھاری بیٹری اور ایس ڈی کارڈ لگانے کی گنجائش ہے جس کے باعث 5.7 انچ کی بڑی اسکرین پر مختلف اقسام کے ملٹی میڈیا سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ اس کا پروسیسر 1.2 گیگا ہرٹز کواڈکور کا حامل ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ بیک کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سی ای او اور پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، درمیانے درجے کا اعلیٰ معیار کا اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلس 2 بڑی اسکرین اور نوٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس عوام کے لئے ہمارے عزم کی ایک اور مثال ہے جہاں ترقی اور جدت کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ 

ایل کی سٹائلس کی خصوصیات
  • 5.7انچ ایچ ڈی ٹاچ سکرین،
  • 1.2 گیگاہرٹز کواڈ کور پروسیسر،
  • 13میگا پکسل فرنٹ اور 8 میگا پکسل بیک کیمرا،
  • 1.5جی بی ، ایل بی ڈی ڈی آر 3 ریم، 16 جی بی روم ،
  • 3000ایم اے ایچ ریمویبل بیٹری،
  • انڈرائیڈ 6.0 مارشمالو آپریٹنگ سسٹم،
  • ایل ٹی ای /ایچ ایس پی اے /جی ایس ایم نیٹ ورک،
  • وائی فائی 802.11 بی جی این، بلوتوتھ 4.1، یو ایس بی 2.0 اور
  • ٹائی ٹین، سفید اور بروون کلر میں دستیاب ہے۔ 




جمعرات، 25 فروری، 2016

لینوو نے خریدو اور جیتو مہم کے انعامات جیتنے والوں کا اعلان کردیا

لینو و پاکستان کی مارکیٹنگ منیجر شہنیلا احمد 'اسمارٹ فون خریدو اور جیتو' مہم میں شریک نور محمد موٹرسائیکل جیتنے پر اسکی چابی دے رہی ہیں۔ 


کمپنی کی مارکیٹنگ منیجر شہنیلا احمد نے خوش نصیب نور محمد کو بائک کی چابی دی

کراچی:  دنیا میں پرسنل کمپیو ٹر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی لینوو (Lenovo) نے صارفین کے لئے حال ہی میں متعارف کرائی گئی ترغیبی مہم 'اسمارٹ فون خریدو اور جیتو' میں انعامات جیتنے والوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس مہم کے تحت لینوو کا کوئی بھی اسمارٹ فون خریدنے والے کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکل اور گرانڈ پرائز 1800 سی سی کی گاڑی جیتنے کا موقع حاصل کرسکیں۔ 

اس مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے لینوو کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اسمارٹ فون بزنس کی ہیڈ شیری شمس نے بتایا ،
"یہ ایک بہترین ترغیبی مہم تھی جس میں ہمارے ہزاروں صارفین بھرپور دلچسپی ظاہر کی اور شرکت کی۔ ہمارا عزم ہے کہ ہر صارف کے بہترین تجربے کے عوض مسرت اور اس سے بھی اہم یہ ہے کہ اسے صلہ دیا جائے۔ "

اس موقع پر لینوو پاکستان کی مارکیٹنگ منیجر شہنیلا احمد نے مہم میں شریک نور محمد کو موٹرسائیکل جیتنے پر اسکی چابی دی۔ 




منگل، 23 فروری، 2016

ایل جی کا جی فائیو G5 موبائل فون، جدت کا شاہکار، آتے ہیں چھا دنیا پر گیا: پڑھیئے ضرور




حیرت انگیز اسمارٹ فون کے ساتھ ایل جی فرینڈز کے نام سے دلچسپ مصنوعات بھی موجود ہیں

کراچی: دنیا کی صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ایل جی الیکٹرونکس (ایل جی) نے جی فائیو (G5) کے نام سے اب تک کا سب سے جدید ترین اور حیرت انگیز اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے ، اس میں بعض ایسے فیچرز ہیں جو اب تک کسی موبائل میں نہیں ہیں جبکہ بعض فیچرز میں انتہائی جدت لائی گئی ہے۔ اس اسمارٹ فون کے ساتھ بہت سی ڈیوائسز بھی ہیں جنہیں ایل جی فرینڈز (LG Friends) کا نام دیا گیا ہے۔ 


ایل جی کی جانب سے یہ جدید ترین اسمارٹ فون بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2016 میں متعارف کرایا گیا۔ یہ تین روزہ بین الاقوامی نمائش بدھ تک جاری رہے گی۔ ایل جی کے نئے اسمارٹ فون جی فائیو (G5) کا ڈیزائن پچھلے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے، یہ دھات پر مبنی ہے اور یہ ایل جی کا پہلا دھاتی یک جسامت ہیڈ سیٹ ہے۔ 

چند اہم خصوصیات
  • کول کوم سنپ ڈریگن 820 پروسیسر
  • 5.3 انچ کوڈ ایچ ڈی آئی پی ایس کونٹم ڈسپلے
  • 4 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ریم، 32 جی بی یوایس ایف روم، مائیکرو ایس ڈی 2 ٹریلین بائیٹس تک سپورٹ کرتا ہے۔
  • 16 ایم پی بیک اور 8 ایم پی فرنٹ کیمرے، وائیڈ 8 ایم پی
  • 2800 ایم اے ایچ ریمویبل بیٹری انڈرائیڈ 6.0 مارش میلو، ایل ٹی ای، 3 جی اور 2 جی نیٹ ورکس
اس کے علاوہ بہت کچھ اس میں موجود ہیں۔۔۔۔

 جی فائیو میں آواز سائیڈ سے کنٹرول ہوتی ہے جبکہ پشت پر فنگر پرنٹ ا سکینر کے ساتھ ایک پاور بٹن نصب ہے۔ اس کے کنارے خم دار ہیں جس کے باعث اسے ہاتھ میں پکڑنا آسان ہے جبکہ ڈسپلے میں دیکھنے سے ایک الگ ہی لطف آتا ہے۔ 

جی فائیو (G5) کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ فون کے نچلے حصے میں ایک چھوٹا سا بٹن ہے جس کے ذریعے بیٹری کو نکالا جاسکتا ہے۔ اگرچہ اسمارٹ فون مکمل طور پر دھاتی ہے لیکن یہ سارا کام تخلیقی انداز سے انجام دیا گیا ہے۔ 

اس کے تبدیل ہونے والے حصے کو مختلف ماڈیولز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اسے فرینڈز (friends) کا نام دیا گیا ہے جس سے ایل جی کے جی فائیو کی مہارت بالکل ہی تبدیل ہوجاتی ہے۔ 

ایل جی کے جی فائیو میں 2560 x 1440 ریزولوشن، 554 پی پی آئی کے ساتھ 5.3 انچ کا ڈسپلے ہے۔ اس میں آئی پی ایس کا ایل سی ڈی پینل ہے اور آپ کے اٹھے بغیر ہی یہ ڈسپلے پر آپ کو معلومات فراہم کرے گا۔ اگر یہ امولڈ ڈسپلے ہوتا تو انفارمیشن دکھانے پر یہ گرم ہونے لگتا ہے۔ اس لئے ایل جی نے اس کے ڈسپلے کو الگ سے بنایا ہے، اس میں جزوی آن/آف کی سہولت ہے جس کے ذریعے اس کو ہمیشہ آن بھی رکھا جاسکتا ہے اور اس کام کے لئے وہ ایپلی کیشن پروسیسر استعمال نہیں کرتا جس کے باعث بیٹری کا استعمال کم سے کم رہتا ہے۔ ایل جی کا کہنا ہے کہ اس کو ہمیشہ آن رکھنے پر صرف 0.8 فیصد بیٹری فی گھنٹہ استعمال ہوتی ہے۔ 

جی فائیو میں حیران کن حد تک کیمرے کی دلچسپ خصوصیات ہیں۔ اس میں 16 میگا پکسل سینسر کے ساتھ ایک 8 میگا پکسل کا سینسر بھی نصب ہے جس کے باعث لیزر آٹو فوکس برقرار رہتا ہے۔ اس کے کیمرے کی دلچسپ خصوصیات ہیں۔ پہلی بات یہ کہ اس میں 16 میگا پکسل کا اسٹینڈرڈ کیمرا ہے جس کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق ہائی ریزولوشن تصویر لی جاسکتی ہے۔ جبکہ 8میگا پکسل کے دوسرے کیمرے کے لینس سے 135 ڈگری چوڑے زاویئے تک تصویر لی جاسکتی ہے۔ یہ شہروں کے طائرانہ منظر کی تصویر لینے کے لئے بہترین ہے جبکہ اپنی مرضی کی جگہ سے بھی آپ تصویر لے سکیں گے۔ ایک کیمرے سے دوسرے کیمرے پر سوئچ ہونا اتنا ہی آسان ہے جس طرح ایک ایپ سے دوسری ایپ پر منتقل ہونا۔

اس کے علاوہ بھی اضافی خصوصیات ہیں جن کے ذریعے دونوں کیمرے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ آپ اس سے ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں آپ اس ریکارڈنگ کے دوران فریمز پر مختلف ایفکٹس سمیت کچھ کام کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی کے جی فائیو میں 4 جی بی ریم کے ساتھ کوالکم اسنیپ ڈریگن 820 اوکٹا کور کا نیا چپ سیٹ شامل ہے۔ اس میں انٹرنل میموری 32 جی بی ہے جبکہ اس میں اضافے کے لئے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سہولت حاصل ہے۔ 

جی فائیو کی بیٹری 2800 ایم اے ایچ ہے لیکن ایک منفرد دھاتی ہینڈ سیٹ کے باعث تیزی سے فون کے نیچے سے بیٹری کو نکال کر نئی بیٹری لگائی جاسکتی ہے۔ 
اس میں چارجنگ کے لئے کوئیک چارج 3.0 اور یو ایس بی ٹائپ۔ سی بھی شامل ہے۔ جبکہ اسمارٹ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر ہے۔ 

جی فائیو (G5) کے سامان ایل جی فرینڈز (LG Friends)کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ماڈیلوز کو اپنی سہولت اور ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس میں ایل جی کیم پرو (LG Cam Pro) ہے جس کے ذریعے کیمرے کے استعمال کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ آپ بس فون کے نچلے حصے کو باہر نکالیں اور اضافی خصوصیات کے لئے اسکی جگہ کیم پرو ماڈیول لگادیں جبکہ اضافی طور پر 4000 ایم اے ایچ کی اضافی بیٹری بھی ہے جس کے ذریعے پورا شوٹنگ کی جاسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ اضافی بٹن بھی ہیں جس سے بہتر گرفت اور کیمرے کا زیادہ قدرتی اثر ظاہر ہوتا ہے۔ 

ایل جی فرینڈز میں شامل ایک اور ماڈیولو بی اینڈ او پلے کی شراکت داری کے ساتھ ایل جی ہائی فائی (LG Hi-Fi Pro) ہے جس 32 بٹ ڈی اے سے (32-bit DAC) اور ایمپلی فائر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کے ہینڈ سیٹ سے اعلیٰ معیار کی آواز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایک بار پھر آپ اسمارٹ فون کے نیچے سے ماڈیول لگائیں اور بہتر معیار کی آڈیو کے لئے تیار ہوجائیں۔ 

اس کے بیرونی سامان میں ایل جی کا 360 کیم (LG 360 Cam) 360 کیمرا ہے جس میں 13 میگا پکسل کے دو لگے ہیں۔ یہ وائرلیس کے ذریعے جی فائیو (G5) سے مسنلک ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں 360 ڈگری کا پری ویو، محفوظ اور شیئر کی جاسکتی ہے۔ یہ ویڈیو اور تصویر بنانے سمیت دونوں کام کرتا ہے جس کے ذریعے یہ بہترین وی آر کونٹنٹ بناتا ہے اور یہ یوٹیوب کی 360 ویڈیو اور گوگل اسٹریٹ ویو کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے۔ 

اس کے علاوہ، ایل جی کا 360 وی آر ہیڈ سیٹ (LG 360 VR headset)ہے۔ اس کا وی آر ہیڈ سٹیس گلاس کی شکل کا ہے جس کو پہنا جاتا ہے اور یو ایس بی کے ذریعے اسے فون سے کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ہر آنکھ کے لئے 960 x 720 پکسل کا الگ ڈسپلے دیتا ہے۔ آڈیو کے لئے وی آر ہیڈ سیٹ کے ہیڈ فونز کے ساتھ اسے منسلک کرنا ہوگا۔ یہ گوگل کارڈ بورڈ اور یوٹیوب 360 ویڈیو کانٹینٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ ایل جی اپنے ہیڈ سیٹ کے ساتھ دیگر بہت سی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ 

ایل جی نے جی فائیو (G5) سے منسلک ایک رولنگ بوٹ (LG Rolling Bot)بھی متعارف کرایا ہے۔ اس پیاری سی بال کے ساتھ ایک کیمرا، اسپیکر اور مائیک لگا ہے اور یہ آپ کے گھر کے وائی فائی نیٹ ورک سے چلتا ہے۔ اس کو جی فائیو کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس میں آپ کے پالتو جانوروں کو لطف اندوز کرنے کے لئے ایک لیز پوائنٹر (lazer pointer)بھی شامل ہے۔ 

فی الحال ایل جی فرینڈز کی قیمت کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جی فائیو میں اینڈرائڈ 6.0 مارشل مالو متعارف کرایا گیا ہے لیکن اس میں بھرپور تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس میں سب سے مشکل چیلنج ایپلی کیشنز کی ٹرے کو سنبھالنا تھا۔ اس لئے تمام ایپلی کیشنز کے شارٹ کٹس ہوم پیج پر نمودار ہوں گے۔ آپ اس میں فولڈر بھی بنا سکتے ہیں اور چیزوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لاسکتے ہیں۔ ایل جی فرینڈز کے لئے اضافی سافٹ ویئر کی سپورٹ شامل ہوگی جس کے ساتھ منیجر ایپ بھی ہوگی جو آپ کی منسلکہ ڈیوائسز کا خیال رکھے گی۔ 

ایل جی کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ فون اپریل کے اوائل تک اہم مارکیٹوں میں ری ٹیل میں دستیاب ہوگا۔ گمان یہ ہے کہ ان میں کوریا، امریکہ اور یورپ کے بعض ممالک شامل ہیں تاہم اس کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ایل جی نے اپنے جی فائیو اور اس سے منسلکہ سامان کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا ہے۔ 


مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں