موبی لنک بینک نے اپنے بنیادی بینکنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اپنے سسٹم کوٹیمینوسR17 ورژن سے کلاؤڈ نیٹو پلیٹ فارم ٹیمینوسR23 پر کامیابی سے اپ گریڈ کر لیا ہے۔
اسلام آباد، : پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے اپنے بنیادی بینکنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اپنے سسٹم کوٹیمینوسR17 ورژن سے کلاؤڈ نیٹو پلیٹ فارم ٹیمینوسR23 پر کامیابی سے اپ گریڈ کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت بینک کی ٹیکنالوجی میں جدت، آپریشنل مہارت اور صارفین کے لیے ڈیجیٹل سہولیات بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کامیاب تبدیلی کو عالمی سطح پر بینکنگ کے شعبے میں ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ٹمینوس(Temenos) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں قائدانہ کردار کی حامل ٹیکنالوجی کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کے اشتراک سے ممکن بنایا گیا ہے۔
نئے سسٹم کی بدولت بینکنگ آپریشنز کی کارکردگی، اس میں توسیع کی صلاحیت اور مضبوطی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ نیا آرکیٹیکچر نہ صرف جدید ڈیجیٹل فیچرز کا بآسانی امتزاج فراہم کرتا ہے بلکہ سیکیورٹی اور کمپلائنس کو بھی مزید بہتر بناتا ہے ۔ یہ سسٹم تیز تر لین دین اور ریئل ٹائم ریسپانس کے ذریعے صارفین کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق جدید بینکنگ کی سہولیات کے استعمال کو بھی یقینی بنائے گا۔
موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او حارث محمود چوہدری نے کہا، ''یہ ایک نیا دور ہے۔ ٹیمینوس کی جدید کلاؤڈ نیٹو ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم پاکستان میں اگلی نسل کی ڈیجیٹل بینکنگ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اب ہمارے صارفین زیادہ تیز، محفوظ اور رواں انداز سے بینکنگ خدمات حاصل کر سکیں گے، جبکہ ہم مالی شمولیت اور ڈیجیٹل جدت میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔''
سسٹمز لمیٹڈ کی جنرل منیجر برائے بینکنگ و فنانشل سروسز، عمارہ مسعود نے کہا، ''ہمیں فخر ہے کہ ہم نے موبی لنک بینک کے بنیادی نظام کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور پی سی اے۔ او کے ای (OKE۔PCA) کو بروئے کار لا کر او سی آئی پر جدید ترین ٹیمینوس ٹرانزایکٹ (Temenos Transact) پر منتقل کیا ۔ ٹیمینوس ٹرانزیکٹ کا جدید ورژن ڈیجیٹل بینکنگ کی صلاحیتوں، کلاؤڈ، ڈیٹا، اے آئی اور سیکیورٹی کو یکجا کرتا ہے، جس سے بینک کو مزید مضبوطی اور جدت حاصل ہوئی ہے۔ اپنی گہری مہارت اور ریگولیٹری سہولتوں سے فائدہ اٹھا کر ہم نے خطے میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلیوں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔''
صارفین کے لیے اس اپ گریڈ کے بعد بینکنگ خدمات کا استعمال مزید سہل اور جدید ہوگیا ہے، یہ سسٹم ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور ذاتی مالیاتی سہولتوں کا آسان امتزاج ہے۔ بیک اینڈ پر مزید سخت سیکیورٹی پروٹوکولز اور بہتر کمپلائنس صارفین کا اعتماد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ریگولیٹری تقاضوں سے ہم آہنگی بھی فراہم کرتے ہیں۔
جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا، ''موبی لنک بینک میں R23 کی بڑی تبدیلی پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے اگلے دور میں پیش رفت کی ایک نمایاں مثال ہے۔ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور مالی شمولیت کے عزم کو یکجا کرکے ہم لاکھوں صارفین کے لئے تیز تر، محفوظ اور باسہولت بینکنگ خدمات پہنچا رہے ہیں۔ یہ محض سسٹم اپ گریڈ نہیں بلکہ ایک مربوط، کیش لیس اور شمولیتی معیشت کی جانب اہم قدم ہے۔''
ٹیمینوس کے R23 کا ماڈیولر اور اسکیل ایبل ڈیزائن بینک کو کم سے کم تعطل کے ساتھ نئی سہولتیں زیادہ جلدی متعارف کرانے کا موقع فراہم کرتا ہے، جبکہ بہتر ڈائیگناسٹکس اور بیک اینڈ ویژیبلیٹی تیزرفتاری سے مسائل کے حل اور سروس کی فراہمی کو آسان بناتی ہے۔ یہ نظام اندرونی سطح پر ورک فلو کو آسان، مینول پروسیسز کو کم اور مجموعی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے جدید مانیٹرنگ اور خودمختار سروس ماڈیولز نہ صرف دیکھ بھال کو مزید آسان بناتے ہیں بلکہ مسلسل مستعدی اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق جدت کو بھی یقینی بناتے ہیں۔
ٹیمینوس کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرقِ وسطیٰ و افریقہ، سنتوش راؤ نے کہا، ''ہمیں خوشی ہے کہ موبی لنک بینک نے یہ جرات مندانہ قدم اٹھایا۔ یہ اپ گریڈ محض ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تبدیلی ہی نہیں بلکہ جدید بینکاری کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم ہے۔ ٹیمینوس کے ساتھ موبی لنک جیسے ڈیجیٹل بینکس زیادہ تیز رفتاری سے جدت لا سکتے ہیں، سمجھ داری سے اپنی سروسز بڑھا سکتے ہیں اور صارفین کو شاندار تجربہ فراہم کر سکتے ہیں۔''
یہ پیش رفت موبی لنک بینک کے وژن کا مرکزی حصہ ہے، جس کے تحت وہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کو نئی شکل دے کر محفوظ، آسان اور سب کے لیے شمولیتی مالیاتی سہولتیں فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے