جمعہ، 22 جولائی، 2016

#پرویزمشرف کشمیر کی آزادی کے بعد ہیعدالت میں پیش ہوں گے، وکیل احمد رضا قصوری کا جواب


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں سنگین غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کو سیاسی بناکر سیاسی ماحول کے مطابق چلایا جارہا ہے، سیاسی مقدمے سیاسی ماحول کے مطابق چلتے ہیں، ان کے حساب سے مقدمہ آج ختم ہوچکا ہے اب پرویز مشرف عدالت میں تب پیش ہوں گے جب مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ سیاسی مقدمے سیاسی ماحول کے مطابق ہی چلتے ہیں اور پرویز مشرف عدالت میں تب پیش ہوں گے جب مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔

احمد رضا قصوری نے کہا کہ سابق صدرپرویزمشرف نے ریاست کو بچانے کے لئے قانون معطل کیا تھا، مجھے بتایا جائے کہ مریم نواز رضیہ سلطانہ بن کر حکومت چلا رہی ہیں وہ کس قانون کے تحت ملکی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں کیا یہ قانون شکنی نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ مشرف کی جائیداد میں اہل خانہ کا بھی حصہ ہے عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری یا خود قانون کے حوالے تک سماعت ملتوی کی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں