کراچی (اردو وائس پاکستان نیوز ڈیسک) حصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کے علاج اور پناہ دینے سے متعلق کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں وسیم اختر اور رؤف صدیقی، مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت میں توثیق مسترد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے جبکہ قادر پٹیل انسداد دہشت گردی عدالت سے خاموشی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد ازاں خبریں آئیں ہیں کہ وہ خود بوٹ بیسن تھانے میں جاکر گرفتاری دیں گے۔
پولیس اہلکاروں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ قادر پٹیل کی ضمانت مسترد ہوچکی ہے، فیصلے قادر پٹیل کو علم ہوتے ہی پٹیل کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے، تاہم ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل فرار نہیں ہوئے، وہ کسی ضروری کام سے باہر گئے اور خود ہی پولیس کے سامنے گرفتاری دیں گے۔
ڈاکٹر عاصم کیس میں مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم حسین اور پاسبان کے سیکریٹری جنرل عثمان معظم پہلے ہی زیر حراست ہیں، جن کی بھی ضمانتیں مسترد کی جاچکی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے