جائٹیکس گلوبل 2025: پی ٹی سی ایل گروپ نے کاروباری صارفین کو تمام ایپل مصنوعات تک رسائی دینے کیلئے مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دے دی
دبئی/اسلام آباد – پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور مربوط آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون 4G) نے پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر اور سروس فراہم کنندہ ، مرکنٹائل (Mercantile) کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ملک بھر میں پی ٹی سی ایل گروپ کے کاروباری صارفین کو ایپل کی تمام مصنوعات تک رسائی دی جائے گی۔
جائٹیکس گلوبل 2025 دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، آصف احمد اور سی ای او پاکستان، ایس وی پی سیج-مرکنٹائل، نعمان درانی نے باہمی معاہدے پر دستخط کیے۔ صدر و گروپ سی ای ا و، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، حاتم بامطرف اور دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل مل کر جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے، توسیعی سپورٹ سروسز کے ذریعے کسٹمر کے اعتماد کو فروغ دینے، مشترکہ اقدامات کے ذریعے مارکیٹ تک رسائی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور اشتراکی مہمات کے ذریعے مارکیٹ میں اپنے کردار کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

اس شراکت داری کے تحت ''ڈیوائس ایز اے سروس'' (DaaS) ماڈل کے ذریعے جدید فنانسنگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، جس سے اداروں اور ملازمین کو یکساں طور پر بااختیار بنانے کیلئے ابتدائی سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے گا۔
تقریب سے خطاب میں چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، آصف احمد نے کہا، ''ہم اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایپل کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے کے اقدام پر بے حد خوش ہیں۔ ہم ڈی اے اے ایس فریم ورک کی شمولیت سے انٹرپرائز موبلٹی کو زیادہ اسمارٹ، توسیع پذیر اور مالی طور پر قابلِ عمل بنا کر اپنے صارفین کی سہولت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ اقدام پی ٹی سی ایل گروپ کے اس پختہ یقین سے جُڑا ہے کہ اختراعی ٹیکنالوجی کی بے مثال طاقت کاروباری اداروں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔''
اس موقع پر نعمان درانی، سی ای او پاکستان، ایس وی پی سیج-مرکنٹائل نے کہا، ''ہم پی ٹی سی ایل گروپ کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے ایپل کی معیاری مصنوعات کو پاکستان کی وسیع تر کاروباری برادری تک پہنچانے پر خوش ہیں۔ ایپل کی مصنوعات اور سروسز معیار اور کسٹمر کے اعتماد کی علامت ہیں، جو پاکستان کے انٹرپرائز سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کر سکتی ہیں تاکہ اس کی ترقی اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ مرکنٹائل اور پی ٹی سی ایل گروپ کا مشترکہ وژن اور کوششیں اسی مقصد کے حصول کیلئے یکجا ہوئی ہیں اور پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے فروغ میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی قیمتی معاونت ہمارے مشترکہ وژن کی افادیت کی عکاس ہے۔''
اس شراکت داری سے پی ٹی سی ایل گروپ عالمی ٹیکنالوجی لیڈرشپ کو جدید ڈلیوری ماڈلز کے ساتھ یکجا کرنے کے قابل ہوا ہے جس سے پاکستان بھر میں کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو تیز کیا جا سکے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے