فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ )ایف سی ای پی ایل) نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ سال پیک شدہ دودھ پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے یہ شعبہ مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ تاہم، کمپنی کی مؤثر حکمتِ عملی اور مربوط اقدامات کے باعث جزوی طور پر فروخت میں بہتری آئی اور مارکیٹ شیئر میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران آمدنی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم گروس مارجن میں 130 بیسس پوائنٹس کی بہتری حاصل ہوئی جو اخراجات میں کمی اور بہتر مصنوعات کے امتزاج کے باعث ممکن ہوا۔
کمپنی نے اپنے برانڈ ایکویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع تشہیری مہم کا آغاز کیا، جسے ٹی وی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور اسٹورز پر فعال طور پر چلایا گیا۔ اولپرز کریم اور فلیورڈ ملک پر توجہ اور سرمایہ کاری کے نتیجے میں، سخت مسابقت کے باوجود ان کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
فروزن ڈیزرٹس کے شعبے نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد قدر (value) میں اضافہ حاصل کیا۔ یہ شعبہ صارفین کے لیے پرکشش قیمتوں پر نئی مصنوعات متعارف کراتا رہا اور اپنے پراڈکٹ پورٹ فولیو کو مزید مؤثر بنانے میں کامیاب رہا۔
مالی کارکردگی :
30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے مالی نتائج کا خلاصہ درج ذیل ہے:
مستقبل کا لائحہ عمل :
اگرچہ پیک شدہ دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ اس صنعت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے لیکن ایف سی ای پی ایل نے ثابت قدمی دکھائی ہے اور مسلسل مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھایا ہے۔ کمپنی اپنے صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کرتی رہے گی جنہیں موزوں پروڈکٹ پورٹ فولیو اور لاگت میں کمی کے ذریعے مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ منافع اور حصص داروں کی واپسی میں اضافہ ہو سکے۔
ایف سی ای پی ایل حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پیک شدہ دودھ پر سیلز ٹیکس کم کر کے ایک منصفانہ ٹیکسیشن نظام نافذ کرے۔ یہ اہم قدم پیک شدہ ڈیری صنعت کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ رعایت عوامی صحت کے تحفظ میں مدد دے گی کیونکہ یہ محفوظ اور غذائیت سے بھرپور دودھ تک عوام کی رسائی کو فروغ دے گی، کسانوں کے روزگار کو ترقیاتی پروگراموں میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے سہارا دے گی اور پاکستان کی گھریلو و بین الاقوامی مارکیٹوں میں مسابقتی حیثیت کو مضبوط کر کے مجموعی معیشت کو تقویت دے گی۔
ایف سی ای پی ایل میں، ہم حفظانِ صحت، خوراک کے معیار اور پائیداری کے اعلیٰ ترین معیارات کے پابند ہیں اور روزانہ لاکھوں پاکستانیوں کو محفوظ، سستا اور غذائیت سے بھرپور دودھ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے