لاہور/ کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روزنامہ خبریں میں چھپنے والی ایک خبر کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان میں زکری فرقہ کے بارے میں مصنوعی خانہ کعبہ کی تعمیر کرکے حج کی ادائیگی بھی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، زکری فرقے کے لوگ اپنے تعمیر کردہ خانہ کعبہ کے گرد باقاعدہ طواف کرتے ہیں اور حج کے پورے مناسک ادا کرکے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ فریضہ یہیں پر ادا کرنا جائز ہے۔
خبریں کی رپورٹ کے مطابق زکری قبیلے کے مذہبی قائد کے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کا عقیدہ ہے کہ ا مام مہدی انکے درمیان آچکے تھے تاہم اب وہ انتقال کرگئے ہیں لیکن کسی وقت دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔ علماءکی مجموعی طور پر زکری قبیلے میں ہونے والے حج عمرے اور طواف کو ناجائز اور کفر سے تعبیر کرتے ہیں۔ اس مصنوعی خانہ کعبہ کی تعمیر کی اطلاعات کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ تاہم ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ یہ مصنوعی خانہ کعبہ لوگوں کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔تاکہ اصل حج کی ادائیگی کے دوران انہیں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے