طائی نے کہا:
"میں نے چار علم اختیار کیے اور دنیا کے تمام عالموں سے چھٹکارا پا لیا۔۔۔!"
کسی نے پوچھا، "وہ چار علم کون کون سے ہیں۔۔۔؟"
حاتم نے جواب دیا۔۔۔۔!
- ۔ پہلا یہ کہ میں نے سمجھ لیا کہ جو رزق میری قسمت میں لکھا ہے وہ نہ تو زیادہ ہو سکتا ہے، نہ کم۔ اس لیے زیادہ کی طلب سے بے فکر ہو گیا۔
- ۔ دوسرا یہ کہ اللہ کا جو حق مجھ پر ہے وہ میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں اُسکی ادائیگی میں مشغول ہو گیا۔
- ۔ تیسرا یہ کہ ایک چیز مجھے ڈھونڈ رہی ہے اور وہ ہے میری موت۔ میں اُس سے بھاگ تو سکتا نہیں، لہٰذا اس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا۔
- ۔ چوتھا یہ کہ میرا اللہ مجھ سے باخبر رہتا ہے۔ چنانچہ میں نے اس سے شرم رکھی اور بُرے کاموں سے ہاتھ اٹھا لیا۔
جس کسی نے یہ چارعلم اپنی زندگی کے لیے اصول بنالئے وہ زندگی میں مطمئن رہے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے