کاروباری خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کاروباری خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 12 دسمبر، 2023

ٹیٹرا پیک مسلسل چھٹے سال اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر بن گیا

 ٹیٹرا پیک مسلسل چھٹے سال اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر بن گیا


ٹیٹرا پیک پاکستان نے فروری سے مارچ 2024کے درمیان منعقدہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آفیشل نیوٹریشن پارٹنر کے طور پر اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے 11 دسمبر 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ہیڈ کوارٹرلاہور میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ٹیٹرا پیک2019 سے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر رہا ہے اور اس پارٹنرشپ کے چھ سال مکمل ہورہے ہیں۔ دستخط کی اس تقریب میں دونوں فریقین کی جانب سے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔





اس تعاون کا مقصد محفوظ اور صحت بخش پیک شدہ دودھ کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد اور صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ دودھ میں موجود پروٹین ورزش کے بعدکھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کا باعث بنتی ہے۔ تاہم اس دودھ کو تمام قسم کے بیکٹیریا یا ملاوٹ سے محفوظ ہونالازم ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی یقینی طور پر اپنے پی ایس ایل میچز اور پریکٹس سیشنز کے دوران محفوظ اور غذائیت سے بھرپور پیک شدہ دودھ کے استعمال سے مستفید ہو سکیں گے۔


اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا کہ، ”محفوظ اور صحت بخش دودھ بھرپور ورزش کے بعد کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ دودھ کو بیکٹیریا اور ملاوٹ سے محفوظ رکھا جائے جو کہ ہماری یو ایچ ٹی پراسیس (UHT process)اور 6 لیرز والی پیکیجنگ ٹیکنالوجی کے باعث ممکن ہے جو کسی کیمیکل یا پری زرویٹیو کے استعمال کے بغیر دودھ کی غذائیت کو یقینی بناتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہمارا یہ تعاون ڈبے میں محفوظ اور غذائیت سے بھرپوردودھ کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے۔“


اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”ہم ہمیشہ کی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ پر مسلسل اعتماد کے لیے ٹیٹرا پیک کے شکر گزار ہیں۔ ہماری شراکت داری کے چھ سال مکمل ہونے پر ٹیٹرا پیک اسلام آباد یونائیٹڈفیملی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ٹیٹرا پیک  غذائیت اور صحت پر بھرپور توجہ دیتا ہے جو کہ سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہم ہے۔ہم پُر امید ہیں کہ یہ شراکت داری پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ ڈبے میں محفوظ اور صحت بخش دودھ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ پوری قوم کو غذائیت کی فراہمی کے لیے درحقیقت اہم ہے۔“


جہاں پوری قوم پی ایس ایل کے سنسنی خیز سیزن 9 کا انتظار کر رہی ہے، وہیں ٹیٹرا پیک بھی اس پی ایس ایل کو مزید شاندار اور بامقصد بنانے کے لیے اپنی محفوظ اور صحت بخش دودھ سے متعلق آگاہی مہم کو آگے بڑھانے کے لئے پُر عزم ہے۔


پیر، 11 دسمبر، 2023

ٹیٹرا پیک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف 10,000 پاکستانی طلباء کوری سائیکلنگ کی آگاہی دینے کے لئے پُر عزم

ٹیٹرا پیک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف 10,000 پاکستانی طلباء کوری سائیکلنگ کی آگاہی دینے کے لئے پُر عزم

سسٹین ایبل فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ سلوشنز میں سرِ فہرست کمپنی ٹیٹرا پیک پاکستان نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان

) (WWF Pakistan کے ساتھ مل کر مسلسل چھٹے سال کے دوران پاکستانی طلباء کو ری سائیکلنگ کی اہمیت سے واقفیت دینے کے لئے ملک بھر میں آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس سال یہ مہم لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں واقع 50 اسکولوں کے بچوں کو آگاہی فراہم کرے گی۔




مجموعی طور پر 10,000 سے زائد پاکستانی طلباء اس منفرد موقع سے مستفید ہوں گے،جن کی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہیں اور وہ گریڈ 1 سے 7 تک کی جماعتوں میں پڑھ رہے ہیں۔ ٹیٹرا پیک کے سسٹین ایبلیٹی ڈائریکٹر Volkan Aydeniz نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ شراکت داری سے ہونے والے تربیتی سیشنز کا باضابطہ طور پرآغازکیا۔ اب تک، ٹیم آگاہی کے18 سیشنز کر چکی ہے، جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے 17 اسکولوں میں پڑھنے والے  1700 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ یہ مہم کُل 120 سیشنز پر مشتمل ہو گی، جس میں پرائیویٹ اور گورنمنٹ ا سکولز شامل ہوں گے۔


 یہ تربیت، اینی میشن ویڈیوز، کہانی سنانے کے دلچسپ سیشنز، انٹرایکٹو گروپ سرگرمیوں جیسے کہ آرٹس اینڈ کرافٹس سیشنز، اور ری سائیکل شدہ ٹیٹرا پیک کارٹنز کا استعمال کرتے ہوئے ان سے مفید اشیاء بنانے کے طریقے سیکھنے جیسی سرگرمیوں پر مبنی ہے۔ اس آگاہی سے طالب علموں کو ماحولیاتی تحفظ،اشیاء کا دوبارہ استعمال کرنے، اورکچرے کی ری سائیکلنگ سے جڑے دنیا کے حقیقی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو سمجھنے میں مددملے گی۔ پروگرام کا مقصد سسٹین ایبلیٹی اور ری سائیکلنگ جیسے اہم مسائل کونئی نسل کے لیے سیکھنے کا ایک دلچسپ اور یادگار تجربہ بنانا ہے۔ یہ سیشن سسٹین ایبلیٹی کو فروغ دینے کے لیے ٹیٹرا پیک کے پختہ عزم کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔


طالب علموں کی شرکت کو یادگار بنانے کے لیے انہیں ایک ایکٹیوٹی بُک بھی دی جائے گی اور اس سال،کارٹن کلیکشن اینڈ ری سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سال کی مہم میں ایک نئی سرگرمی کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں طلباء استعمال شدہ بیوریج کارٹنز کو جمع کرنے میں فعال طور پر حصہ لیں گے، جو ری سائیکلنگ کیلئے انہیں اپنی ذمہ داری کااحساس دلائے گا۔ جمع کیے گئے کارٹنز کو پروسیسنگ کے لیے عطیہ کیا جائے گا، جس سے پیکیجنگ کے لیے سسٹین ایبلیٹی اور سرکلر اپروچ میں مدد ملے گی۔


یہ ری سائیکلنگ آگاہی مہم ٹیٹرا پیک کی ماحولیات کے تحفظ سے جڑی ذمہ داری کا اظہار کرتی ہے اور ایک ایسے مستقبل کوفروغ دینے کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے جہاں انسان اور فطرت ایک ساتھ ترقی کرتے ہیں۔مہم کا مقصد نوجوان نسل میں تعلیم اورآگاہی کے ذریعے ذمہ داری کا احساس اور ماحولیاتی شعور پیدا کرنا ہے۔


پیر، 23 جنوری، 2023

اگراوورسیزکوعزت دی جائے توہمیں کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی : چوہدری محمدسرور

 اگراوورسیزکوعزت دی جائے توہمیں کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی : چوہدری محمدسرور

گزشتہ روزصدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی اورسینئیروائس پریذیڈنٹ ابوظہبی نویداحمدکی جانب سے سابق گورنرپنجاب وچئیرمین گرینڈاوورسیزکلب چوہدری محمد سرور کے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں ایک گرینڈظہرانہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں گرینڈاوورسیزکلب یواے ای کے مرکزی رہنماؤں صدریواے ای ملک منیراحمواعوان،نائب صدر،نیازعلی جدون،جنرل سیکریٹری یاسرصدیق،صدرشارجہ عبدالمجیدمغل،سینئیرنائب صدردبئی محمدافضل،نائب صدرابوظہبی قاضی نثاراحمد،جنرل سیکریٹری ابوظہبی نبیل احمداعوان،صدرام القوین فیصل رمضان ،اوردیگرمہمانوں میں چوہدری نوازرشیدریحانیہ،راجہ جمیل بنگیال،چوہدری مظہرحیسن ریحانیہ،راجہ منصور،میاں امجدجاوید،راجہ محمدشفیق،فاروق احمدوڑائچ،ملک محبوب ربانی، اعوان،رانامحمدیوسف،چوہدری محمداصغر،خضرالرحمن،ملک محمداعجاز،قاضی محمداقبال،راجہ محمدوسیم،مرزاظفرمحمود،،خرم رشید،محمدابوبکر،مطلوب حسین،فضل امین،حنیف خان،نعیم امتیاز،،عزیزاحمدخان بنگش،ظہیراحمدقریشی،تنویرقریشی ،محمدحسیب،عمربلوچ،راجہ محمدخالد،فیصل رمضآن،نویداحمدناگرہ،فیاض خان،سمیت دیگرممتازشخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت۔



تقریب کی نطامت کے فرائض گرینڈ اوورسیزکلب یواے ای کے جنرل سیکریٹری یاسرصدیق نے بحسن خوبی انجام دیئے ،تقریب سے ملک منیر اعوان ،عبدالمجید مغل،راجہ جمیل بنگیال،میزبان طارق جاویدقریشی اورنویداحمدنے اظہارخیال کیااوردیارغیرمیں اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل کواجاگرکیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین گرینڈ اوورسیزکلب چوہدری محمد سرورنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ اوورسیزکلب ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ بیرون ملک مقیم اوورسیزپاکستانی قوم کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔چوہدری سرورنے کہا کہ آج ہم دنیابھرمیں ایک ارب ڈالرکی بھیک کے لیئے پوری دنیاکے چکرلگارہے ہیں مجھے پورایقین ہے اگرہم اوورسیزپاکستانیوں کوعزت دیں اورانکوجائز مقام دیں توہمیں دنیاکے کسی بھی مالی ادارے سے کبھی بھی مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آئگی ۔اوورسیزپاکستانی ترسیلات زر کوڈبل کردیں گے اس کے لیئے صرف اوورسیزکاعتماد بحال کرنا ہوگا۔گرینڈاوورسیزکلب کے قیام کامقصدہی اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل کوحل کرناہے  اوورسیزکودرپیش مسائل میں سرفہرست اوورسیزکی پاکستان میں موجودپراپرٹیز پرناجائز قبضہ،اوورسیزکے بچوں کوپاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ میں مشکلات ،ائیر پورٹس پر عملہ کانامناسب اورتوہین آمیزرویہ ہے چوہدری سرورنے کہا کہ چونکہ میں نے اپنی زندگی کاطویل عرصہ دیارغیرمیں گزارااس لیئے میں اوررسیزکے مسائل کوبہتر طورپرسمجھتاہوں میں جب گورنرپنجاب بناتو میں نے تعلیمی اداروں میں اوورسیز طلبہ کاکوٹہ مقررکیا جو اب تک جاری ہے جس سے ہزاروں اوورسیزطلبہ کوداخلہ ملا،چوہدری سرورنے کہا کہ اگرہم نے پاکستان کوترقی دینی ہے توہمیں اوورسیزکوعزت دیناہوگی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سلامتی، خوشحالی اور پائیداری کا ماحول پیدا کرناہوگاہم اوورسیز پاکستانیوں کو بروقت انصاف دلانے کی کوشش کریں گے۔گرینڈ اوورسیزکلب کے ایجنڈے میں دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی بہت سی ضروریات کے حوالے سے خدمات اور مدد فراہم کرنا جن میں سٹریٹجک منصوبہ بندی، اصلاحات، کارپوریٹ حل، قانونی چارہ جوئی اور عدالتی معاملات، رئیل اسٹیٹ کے مسائل، سرمایہ کاری کے مواقع، کاروبار کرنے میں آسانی،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں سے رجوع کرنا،  ورکشاپس اور سیمیناروں کا انعقاد، ٹی ڈی سی پی کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینا، تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے تحقیقی اداروں اور سوسائٹیوں کے ساتھ تعلقات بنانا، کاروبار کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو راغب کرنا نیزاوورسیز کودرپیش مشکلات کاحل اور شکایات کا ازالہ شامل ہیں۔

چوہدری سرورنے کہا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب میں گرینڈ اوورسیز کلب کی جانب سے اربوں روپے کی امداد سیلاب زدگان تک پہنچائی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ گرینڈ اوورسیز کلب کے تحت  لاکھوں رضا کاروں نے  امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ جبکہ رضا کاروں نے لاکھوں کی تعدادمیں راشن پیک سیلاب زدگان میں تقسیم کئے جبکہ بیس ہزار افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تقریب میں موجودمہمانوں کی جانب سے تنظیم کے اغراض ومقاصد اور اوورسیزکودرپیش مسائل بارے کئی سوال کیے گئے جن کاچوہدری محمدسرورنے تفصیلاجواب دیا اور کہا کہ وہ اوورسیزکے مسائل کے حل کے لیئے کسی بھی ادارے یامتعلقہ سربراہان سے بات کرنے کوتیارہیں کیونکہ ہماراکوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہمارا ایک ہی مقصد ہے اوورسیزپاکستانیوں کی خدمت۔

تقریب کے اختتام پرمیزبان تقریب طارق جاویدقریشی نے مہمان خصوصی چئیرمین گرینڈ اوورسیزکلب چوہدری محمدسروراوردیگرمہمانوں کاتشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔

سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود 16 سے بڑجا لر 17 فیصد کردی

 سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا،شرح سود 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی۔

گورنر سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ مہنگائی کا دباﺅ برقرار ہے، اگر دباﺅ برقرار رہا تو مہنگائی بڑھ سکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ درآمدات میں کافی فرق آ رہا ہے،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں بہت سے مسائل ہیں،جی ڈی پی گروتھ 2 فیصد سے کم رہ سکتی ہے ۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ مہنگائی میں اضافے کا رحجان ہے ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود بڑھائی ،مہنگائی کا زور ہے قیمتوں میں استحکام ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ جولائی سے دسمبر تک 3.7 ارب ڈالر رہا،قرضوں کی ادائیگیوں کااثر ہمارے ذخائر پر پڑتا ہے ، ہم اپنے ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں ،ڈالرز نہیں آ رہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباﺅ ہے ۔


گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد ڈالرز آئیں گے،جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر پر دباﺅ میں کمی آئے گی۔


سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود 1 فیصد بڑھا دی گئی


مبادلہ انرجی، OMV اور پارکو کے درمیان سسٹین ایبل فیول کے شعبہ جات میں تعاون کے لیے معاہدہ



کراچی : ابو ظہبی میں قائم بین الاقوامی توانائی کمپنی، مبادلہ انرجی نے رواں ہفتے، او ایم وی (OMV)  ڈاؤن اسٹریم جی ایم بی ایچ اور پاک عرب ریفائنری لمٹیڈ(پارکو) کے ساتھ پاکستان میں سسٹین ایبل فیول اور فیڈاسٹاک کے شعبے میں مواقع تلاش کرنے کے لیے یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔


اس یادداشت کے تحت کمپنیاں سرکلر اکانومی (circular economy) کے منصوبوں پرکام کریں گی جن میں پلاسٹک کی پیداوار  اور  ری-سائیکلنگ، سنتھیٹک   فیول  اور فیڈاسٹاک کی پیداوار کے علاوہ سنتھیٹک آئل اوردیگر کیمیائی مصنوعات کی تیاری کے منصوبے شامل ہیں۔اس تعاون کی بنیادمبادلہ انرجی، اوایم وی  اور پارکو کے درمیان مضبوط  شراکت داری  ہے جوجدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے موجودہ انفرااسٹرکچر اور مارکیٹ تک رسائی سے استفادہ حاصل کریں گے۔ 


توانائی کے نئے شعبوں اور کم کاربن والے سولوشنز میں مواقع تلاش کرنے کے لیے مبادلہ انرجی کی حکمت عملی کے مطابق، یہ یادداشت  حال ہی میں شروع کی گئی سسٹین ایبیلٹی کی حکمت عملی کی بھی حمایت کرتی ہے جو تین اہم ترجیحات کی نشاندہی کرتی ہے یعنی مثبت ماحولیاتی اثرات پیدا کرنا،ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی حمایت کرنا اور ترجیحی شراکت دار بننا۔اس  یادداشت کے ذریعے شراکت دار  اہم کسٹمرسینٹرزمیں حصولِ توانائی کا ضامن بننے کی کاوشوں کو فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں۔


اس حوالے سے  مبادلہ انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، منصور محمد الحامد نے کہا:”ہم نے توانائی کے سفر میں معاونت کے لیے توانائی کے نئے شعبوں اور کم کاربن والے سولوشنز کو آگے بڑھانے کے لیے ایک واضح حکمت عملی تیار کی ہے۔یہ معاہدہ موجودہ شراکت داروں کو اہم ٹیکنالوجی، توانائی کے سفر کی مہارت اور مارکیٹ کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو یکجا کرے گا تاکہ سرکلر اکانومی کے فروغ کا بڑے پیمانے پر ادراک کیا جاسکے۔ متحدہ عرب امارت کے نیٹ زیرو (net zero) اخراج کے عزم کے ساتھ، میں یہ دیکھ کر پرجو ش ہوں کہ یہ تعاون ان اہداف کے حصول کو پورا کرے گا۔“


او ایم وی  (OMV) کے لیے یہ پروجیکٹ کمپنی کے نیٹ زیرو  اخراج کے اہداف حاصل کرنے میں مددگار رہے گا اور سسٹین ایبل فیول اور کیمیائی فیڈاسٹاک کے ایک سرکردہ جدید پروڈیوسر بننے کی حکمت عملی سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے پارکو سرکلر اکانومی میں ایک اہم رکن کے طور پر کردار ادا کرنے کے علاوہ کیمیکل اورمٹیریل انڈسٹری سے الحاق کو مضبوط کرسکے گا اور سسٹین ایبل اور کم کاربن والے سولوشنز سے کاروبار کو وسعت دے سکے گا۔


پارکو کے منیجنگ ڈائریکٹر، شاہد محمود خان نے اس موقع پر کہا:”قوم کی انرجی لائف لائن کی حیثیت سے، ہم ملک میں انرجی کا مستقبل محفوظ بنانے کا تہیہ کرتے ہیں۔پاکستان میں ماحول دوست ایندھن کے شعبہ میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ہمیں پاکستان میں توانائی کا سفر تیز تر کرنے کے لیے مبادلہ انرجی اور اوایم وی کے ساتھ تعاون پر خوشی ہے۔ان کی ٹیکنالوجی اور مہارت سرکلر اکانومی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔“


او ایم وی ایگزیکٹو بورڈ کے رُکن اور ایگزیکٹو آفیسر، فیولز اینڈ فیڈ اسٹاک، مارٹن وین کوٹین نے کہا:”ہمیں اس مشترکہ سرگرمی میں حصہ لینے پر خوشی ہے جو ہماری سسٹین ایبل کاروباری حکمت عملی سے مطابقت رکھتی ہے۔سسٹین ایبل فیول کی پیداوار اور ہماری ReOil ٹیکنالوجی کے لیے خام فیڈ اسٹاک اور پلاسٹک کے فضلے کی موجودگی کا اہم کردار ہے۔میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ او ایم وی  اپنی وسیع ترمعلومات کے ذریعے اس اشتراک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔“


ایمریٹس ایئر لائن نے نئے سال کی دلچسپ آفر متعارف کرادی ، تین پسندیدہ مقامات کی سیر کے مفت ٹکٹس حاصل کریں

ریٹرن ٹکٹ یا اسٹاپ اوور پر متحدہ عرب امارات کے تین پسندیدہ مقامات کی سیر کے مفت ٹکٹس حاصل کریں 

کراچی، 17 جنوری، 2022۔ ایمریٹس نے سال 2023 کے آغاز پر دبئی میں نئی سہولیات کے ساتھ مسافروں کے سفری منصوبہ بندی کے لئے نئی دلچسپ آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ آفر 16 جنوری سے 29 جنوری 2023 تک ان مسافروں کے لئے جاری رہے گی جو ایمریٹس کا ریٹرن ٹکٹ خریدیں گے یا دبئی میں اسٹاپ اوور کریں گے اور وہاں دبئی کے تین انتہائی مقبول خوبصورت مقامات کے اعزازی پاسز حاصل کرسکیں گے۔ ان میں برج الخلیفہ کا بلند ترین مقام، دبئی فاؤنٹین براڈ واک ایکسپرینس اور 45 منٹ پر مشتمل یلو بوٹس اٹلانٹس بلاسٹ ٹور شامل ہیں۔ 





برج الخلیفہ کا بلند ترین مقام: دنیا کی طویل ترین عمارت برج الخلیفہ پر بادلوں کے جھنڈ سے دبئی شہر کا نظارہ کریں اور چمکتے ساحلوں سے لیکر خوبصورت دبئی مرینہ تک پورے شہر کے منظر سے محظوظ ہوں۔ اپنے سفری تجربات کو مزید خوبصورت بنائیں اور دنیا کے بلند ترین مقام لیول 125 پر کافی اور مزید دار چیزوں سے لطف اندوز ہوں۔ 


دبئی فاؤنٹینز براڈ واک ایکسپرینس: دبئی فاؤنٹین میں 900 فٹ کی بلندی پر تیرتا مقام، دی براڈ واک یہاں آنے والے افراد کو برج الخلیفہ کے مشہور واٹر، میوزک اور خوبصورت لائٹوں کے مقام کے قریب لاتا ہے۔ یہاں برج لیک کی 30 ایکڑ اراضی پر 1000 سے زائد مختلف پانی کے خوبصورت مناظر پیش کئے جاتے ہیں۔ 


یلو بوٹس اٹلانٹس بلاسٹ ٹور: دبئی اسکائی لائن پر ساحل سے 45 منٹ کے دلچسپ سفر میں دبئی مرینہ سے پام جومیرہ اور اٹلانٹس دی پام ساحل کی سیر شامل ہے۔ خوبصورت علاقوں سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں اور ایک ماہر گائیڈ کی مدد سے اسکی آرکیٹیکچرل تاریخ اور واقعات سے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔ 


یہ خصوصی آفر تمام ریٹرن ٹکس یا دبئی میں اسٹاپ اوور کرنے والوں کے لئے کارآمد ہے جس میں 29 جنوری 2023 تک EKDXB23 کے استعمال سے ٹکٹوں کی خریداری ہو۔ شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ یہ آفر شراکتی سفری ایجنٹس یا ایمریٹس کال سینٹر کے ذریعے ایمریٹس ڈاٹ کام سے بکنگ کیلئے موجود ہے جس کے تحت وہ 18 جنوری 2023 سے لیکر 31 مارچ 2023 کے درمیان اپنے شیڈول کے مطابق سفر کرسکیں گے۔ آنے والے مہینوں میں مزید ایسی دلچسپ آفرز پر نظر رکھیں جس میں ایمریٹس کے ساتھ سفر کے دوران دبئی میں موسم سرما سے لطف اندوز ہوں۔ 


اسی طرح، مائی ایمریٹس ونٹر پاس کی بدولت دبئی سے آمد و رفت کے دوران مسافر محض اپنا بورڈنگ پاس اور مناسب شناختی دستاویز پیش کرکے سینکڑوں ریٹیل، تفریحی اور کھانے پینے کے آؤٹ لٹس کے ساتھ ساتھ مشہور مقامات، پرلطف اسپاز سمیت دبئی اور متحدہ عرب امارات میں شاندار ڈسکاؤنٹس سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ مائی ایمریٹس پاس کی آفرز کے حصول کیلئے یہ لنک (www.emirates.com/myemiratespass) وزٹ کریں۔ 


مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں