سلیکٹ ٹیکنالوجیز کے آئی پی او کی پبلک سبسکرپشن کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا
کراچی، یکم جولائی: ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے آئی پی او کی پبلک سبسکرپشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 3 جولائی تک جاری رہے گی۔ یہ مرحلہ کمپنی کے بک بلڈنگ مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔
کمپنی مجموعی طور پر 88.889 ملین عام حصص (Ordinary Shares) فروخت کر رہی ہے، جو آئی پی او کے بعد کمپنی کے ادا شدہ سرمائے کا 10 فیصد ہیں۔
مجموعی پیشکش میں سے 66.667 ملین شیئرز (75 فیصد) بک بلڈنگ مرحلے کے لیے مختص کیے گئے تھے، جو 34 روپے فی شیئر کے اسٹرائیک پرائس پر مکمل طور پر سبسکرائب ہوئے۔ اب باقی 22.222 ملین شیئرز (25 فیصد) بھی 34 روپے فی شیئر کے اسٹرائیک پرائس پر 2 اور 3 جولائی کو عام سرمایہ کاروں کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، مظفر حیات پراچہ نے کہا کہ بک بلڈنگ کی کامیابی سلیکٹ ٹیکنالوجیز کے کاروباری ماڈل، مینوفیکچرنگ صلاحیت اور مستقبل میں ترقی کے امکانات پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہا کہ بک بلڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے ملنے والا بھرپور ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ مارکیٹ مضبوط بنیادوں اور معیاری کاروباری ماڈل رکھنے والی کمپنیوں پر اعتماد کرتی ہے۔
سرمایہ کار اپنی درخواستیں سی ڈی سی سینٹرلائزڈ سبسکرپشن پورٹل (CDC Centralized Subscription Portal) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ای-آئی پی او سروس (PSX e-IPO Service) کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔