کراچی(اردووائس آف پاکستان ویب ڈیسک) رینجرز نے جمعہ کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز 9 زیرو سے گرفتار 38 افراد کو بے گناہی ثابت ہونے پر رہا کردیا ہے۔ جنہیں11 مارچ کو رینجرز نے 90 پر چھاپے میں دیگر رہنمائوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اور رینجرز نے اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کردیا ہے۔ یہ گرفتا ر افراد رینجرز کی تحویل میں تھے ، اور تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت 90 دنوں تک وہ رینجرز کی تحویل میں رہنے تھے جس می مدت 11 جو ن کو ختم ہورہی ہے۔ جمعرات کو ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں رینجرز نے گلبرگ پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ گلبرگ تھانے کے تفتیشی افسر مبین زیدی نے تصدیق کردی ہے کہ رینجرز نے عامر خان کو مزید تفتیش کے لئے ان کے حوالے کیا ہے ، تاہم عامر خان کے خلاف مقدمہ بدھ کی رات کو عزیز آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ عامر خان کو 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے صدر دفتر، نائن زیرو پر چھاپے کے دوران نیم فوجی دستوں نے گرفتار گیا تھا۔ چھاپے کے دوران رینجرز صحافی ولی خان بابر کے قتل میں ملوث فیصل محمود عرف موٹا سمیت تقریبا نصف درجن ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ، فیصل کو عدالت کی طرف سے موت کی سزا سنائی گئی تھی اور یہ رپوش تھے۔
جمعہ، 5 جون، 2015
رینجرز نے 90 سے گرفتارایم کیوایم کے 38 کارکنوں کو بے گناہ قرار دیکر رہا کردیا، جبکہ عامر خان پر مقدہ درج
اگلا پوسٹ
گزشتہ پوسٹ
گزشتہ پوسٹ
گزشتہ پوسٹس
اگلا پوسٹ
اگلا پوسٹ
About Admin
ہمارے تمام ایڈمن اور مصنفین بہتر سے بہتر پوسٹ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔۔ آپ کے تعاون اور پسند کے مشکور ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مشہور اشاعتیں
-
بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟ شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مر...
-
ایک داماد اپنے سسرال گیا: ☺ ☻ ۔ ۔ ۔ ساس نے پوچھا بینگن شریف پکا لوں یا بھنڈی مبارک یا پالک پاک کھانا پسند کریں گے؟ ۔ ۔ داماد بولا: میں گنہگ...
-
شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے بیوی بولی : اس بار جانوروں کے ڈاکٹر کو دکھاؤ تبھی آپ ٹھیک ہونگے۔ شوہر : وہ کیوں؟ ۔ بیوی : روز صبح مرغے کی طر...
-
ہندو شاعرہ دیوی روپ کماری کا علی مرتضیؓ کے لئے کلام نثارِ مرتضٰیؓ ہوں، پنجتن سے پیار کرتی ہوں خزاں جس پہ نہ آئے، اُس چمن سے پیار کرتی ہوں عق...
-
ایک گدھا جنگلی گدھے سے: "میرا مالک بہت ظالم ہے گھاس بھی کم دیتا ہے۔ کام بھی زیادہ لیتا ہے ۔ اور مارتا بھی ہے۔ دوسرا گدھا "تو تم اس...
-
میڈم نے اپنی کلاس میں بچوں سے پوچھا: یقین اور وہم میں کیا فرق ہے۔ شاگرد: میڈم آپ پڑہا رہی ہیں یہ یقین ہے اور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپکا وہم ہے ...
-
ٹیمو کی بڑھتی مقبولیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستانی صارفین اب عالمی معیار کی آن لائن خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سینسر ٹاور کی رپور...
-
دنیا کا ہر معاشرہ اپنی پسند و ناپسند کا ایک معیار رکھتا ہے اور اس معاملے میں بہت حساس ہوتا ہے۔ اس کی حساسیت معاشرے کے افراد کی علامت بن جاتی...
-
بجٹ میں 253 ارب کے نئے ٹیکس عائد کرنے پر دوبارہ غور کیا جائے تیل کی کم قیمت کے باوجود بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافہ کا فیصلہ اسی سلسلہ کی...
-
الغازی ٹریکٹرز نے اعلیٰ کارکردگی، کم خرچ فیول کا حامل نیاNH850 ٹریکٹر متعارف کرادیا لاہور : الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے جدید فارمنگ میں نیا معیا...

کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے