پیر، 26 جنوری، 2026

پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات تعلیم کے شعبے میں بھی مستحکم

ملائیشیا میں پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی معیار کی تعلیم، ای ایم جی ایس

اسلام آباد: ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز نے اسلام آباد میں ایک نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد کیا، جس کی میزبانی پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر عالی جناب داتو محمد اظہر مزلان نے کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا، جو مشترکہ ثقافتی، مذہبی اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام، عالمی سطح پر تسلیم شدہ جامعات اور مناسب تعلیمی اخراجات کے باعث ملائیشیا پاکستانی طلبہ کے لیے ایک پسندیدہ تعلیمی منزل بنا ہوا ہے۔ ان کے مطابق بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ اس وقت ملائیشیا کی معروف سرکاری و نجی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
 


اس موقع پر موئن احمد، ریجنل ہیڈ جنوبی ایشیا، ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کے تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ملائیشیا کے تعلیمی نظام کی مضبوط علمی بنیادوں، صنعت سے ہم آہنگ نصاب اور طلبہ دوست ماحول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستانی طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ ملائیشیا کی عالمی معیار کی جامعات میں دستیاب تعلیمی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 یہ تقریب ملائیشیا کی اعلیٰ تعلیمی جامعات اور پاکستان کے تعلیمی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط، تعاون اور تبادلۂ خیال کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ اس موقع پر ملائیشیا کی معروف جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں یونیورسٹی آف ملایا، یونیورسٹی اترا ملائیشیا (UUM)، یونیورسٹی کوالالمپور (UniKL)، ایشیا پیسیفک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن (APU)، یو سی ایس آئی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سائبرجایا (UOC) شامل ہیں۔
 
تقریب کے اختتام پر ای ایم جی ایس نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستانی طلبہ کے لیے ملائیشیا کو ایک ممتاز عالمی تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کی جانب سے SME کلسٹر شوکیس ایکسپو 2026 میں نمایاں کاروباری حل پیش

لاہورخوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ  نے SME میڈ اِن پاکستان کلسٹر ایکسپو 2026 میں اپنے اسٹال کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کے
لیے مؤثر اور جامع حل پیش کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کیا۔ اس ایکسپو کا انعقاد اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے زیرِ اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے SME شعبے میں کام کرنے والے معتبر اداروں اور پلیٹ فارمز نے شرکت کی۔

SME کلائنٹس کے ساتھ کامیاب شراکت داری اور ثابت شدہ کارکردگی کی بنیاد پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک کو اپنے خوشحالی کاروباری قرضہ جات کے باعث بھرپور پذیرائی ملی۔ یہ قرضہ پروگرام مختلف زمروں پر مشتمل ہے جو بینک کے متنوع صارفین اور ان کی مختلف کاروباری ضروریات کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔



ثاقب حسین ، ریجنل بزنس ہیڈ،خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے کہا"خوشحالی مائیکروفنانس بینک میں SME شعبے کے لیے ہماری اولین ترجیح استحکام اور ترقی ہے جو سادہ اور مؤثر ذرائع کے ذریعے حاصل کی جاتی ہےتاکہ کاروباری مالکان اپنے اثاثوں کو خطرے میں ڈالے بغیر اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔"

بینک کے اسٹال میں خوشحالی کاروباری قرضہ جات کے تحت مختلف نمایاں حل پیش کیے گئے جن میں رننگ فنانس قرضہ شامل تھا جو مؤثر کیش فلو مینجمنٹ اور ورکنگ کیپیٹل کے تسلسل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، کمرشل وہیکل فنانسنگ جو لاجسٹکس، نقل و حرکت اور تقسیم کی صلاحیت کو بہتر بنا کر کاروباری توسیع میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ چھوٹے کاروباروں کے لیے سولر قرضہ لاگت میں کمی، توانائی میں خود کفالت اور طویل المدتی عملی پائیداری کو فروغ دیتا ہے۔ یہ تمام حل شرکاء میں خاصی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے جو SME شعبے کی عملی ضروریات سے ان کی براہِ راست مطابقت کو ظاہر کرتا ہے۔

صدف ارشد رانا، سینئر ایریا مینیجر، خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے کہا"ہمارے خوشحالی کاروباری قرضہ جات ہمارے صارفین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلق اور مختلف معاشرتی طبقات کی ضروریات کو سمجھنے کا ثبوت ہیں جو مختلف SME صنعتوں میں محفوظ اور پائیدار ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔"

ملک کے SME شعبے کے ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک اپنے دیہی، شہری اور نیم شہری صارفین کو مخصوص مالی مصنوعات، خدمات اور رہنمائی فراہم کرتا رہے گا جو پاکستان کے SME شعبے کی ترقی کے لیے بینک کے عزم اور ایک نمایاں مائیکروفنانس ادارے کے طور پر اس کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

جمعرات، 22 جنوری، 2026

موبی لنک کے انفارمیشن سیکیورٹی سسٹم نے ISO 27001​ کی عالمی سرٹیفکیشن حاصل کرلی



اسلام آباد : پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک نے آئی ایس او کی جدید عالمی سرٹیفکیشن (ISO/IEC 27001:2022) حاصل کرلی ہے۔ یہ سرٹیفکیشن اسکے انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹمز (آئی ایس ایم ایس)کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار ہے۔یہ سرٹیفکیشن اُن اداروں کو دی جاتی ہے جو ڈیٹا سیکیورٹی کے بین الاقوامی تقاضوں پر پورا اترتے ہوں۔ یہ کامیابی موبی لنک بینک کی انفارمیشن سیکیورٹی کی مضبوط گورننس، سائبر خطرات کو منظم انداز میں سنبھالنے کی صلاحیت، اور بہترین عالمی طریقوں کے تحت صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کو ظاہر کرتی ہے۔

عالمی سطح پر اس سرٹیفکیشن (ISO/IEC 27001:2022) کو انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کے قیام، اسکے نفاذ اور اس میں مسلسل بہتری کے لیے ایک اعلیٰ معیار سمجھا جاتا ہے۔ یہ سرٹیفکیشن خطرات سے نمٹنے کا واضح فریم ورک فراہم کرتی ہے جو انفارمیشن کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے، اور ڈیٹا کی رازداری، درستگی اور دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔ موبی لنک بینک کی یہ کامیابی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اس کا ڈیجیٹل بینکنگ کا نظام مضبوط، خود مختار اور مصدقہ انفارمیشن کے تحفظ کے طریقہ کار پر قائم ہے۔



یہ اہم سنگِ میل موبی لنک بینک کے صارفین کو اولین ترجیح دینے کے وژن اور سروس میں جدت کے عزم سے ہم آہنگ ہے، جہاں عالمی معیار کو بنیادی آپریشنز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ بینک اپنے پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی اور اعتماد کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے تاکہ صارفین کا بھرپور اعتماد قائم ہو اور ڈیجیٹل بینکنگ کی خدمات کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے موبی لنک بینک کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر، مصطفی لوٹیا نے کہا، ''یہ سرٹیفکیشن صارفین کی معلومات کے تحفظ، سائبر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے، اور ہماری تمام سرگرمیوں میں بہترین عالمی طریقوں کی شمولیت کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ ہمارے صارفین اپنے ڈیٹا کے معاملے میں ہم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، اور یہ سرٹیفکیشن اس اعتماد کے تحفظ سے متعلق ہماری ذمہ داری کو مزید مستحکم بناتی ہے۔ اس سرٹیفکیشن کی بدولت ہم پاکستان بھر میں محفوظ، جدید اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل بینکنگ کی خدمات مسلسل فراہم کرسکیں گے۔''

یہ سرٹیفکیشن موبی لنک بینک کے اس مقصد کو تقویت دیتی ہے کہ وہ مؤثر گورننس، رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی کنٹرولز کے ذریعے ایک مضبوط انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم (آئی ایس ایم ایس) قائم کرے، اسے فعال رکھے اور اسے مسلسل بہتر بناتا رہے، تاکہ انفارمیشن کا تحفظ ہو اور محفوظ، پائیدار اور قابلِ اعتماد بینکنگ کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

پیر، 19 جنوری، 2026

لکی انوسٹمنٹس نے لکی فنڈز موبائل ایپ متعارف کرادی

کراچی: لکی انوسٹمنٹس نے موبائل سرمایہ کاری ایپلیکشن "لکی فنڈز"  متعارف کرادی ہے۔ یہ ایپ سرمایہ کاروں کو شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری تک محفوظ،آسان اور شفاف رسائی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔

 

لکی فنڈز گوگل پلے اسٹور (Android) اور ایپل ایپ اسٹور (iOS) دونوں پر دستیاب ہے۔ ایپ کے ذریعے سرمایہ کار لکی انوسٹمنٹس کے تمام میوچل اور پنشن فنڈزمیں سرمایہ کاری،فنڈز کی تبدیل اور ریڈیمشن کی سہولت کے ساتھ ساتھ رئیل ٹائم میں پورٹ فولیو کی نگرانی اور فنڈزسے متعلق جامع معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 

سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے تیارکی گئی ایپ کے ذریعے صارفین فنڈز کا جائزہ،ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت، سرمایہ کاری کی کارکردگی کو ٹریک اور کسی بھی وقت کہیں بھی اپنی سرمایہ کاری کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایپ سرمایہ کاروں کو آگاہی فراہم کرنے میں بھی معاون ہے جس میں شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری سے متعلق تجزیہ، سی ای او مارکیٹ آؤٹ لک اور مالی منصوبہ بندی کے ٹولز شامل ہیں جو منظم بچت اور کمپاؤنڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

 

لکی فنڈز ایپ کو ایک محفوظ ڈیجیٹل سروس چینل کے طورپر تیارکیاگیاہے جس میں بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت کی تصدیق، انکرپٹڈ کمیونیکیشن، بیک اینڈ آتھرائزیشن کنڑولز،آڈٹ ٹریل اور سسٹم کی منطقی تقسیم شامل ہے تاکہ ڈیٹا اور ٹرانزیکشنز کی رازداری، سالمیت اوراعتماد کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

ایپ کی نمایاں خصوصیات میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنا، فنڈ کے حساب سے پورٹ فولیو کی سیگریشن،یومیہ نیٹ ایسٹ ویلیو(NAV) اور کارکردگی رپورٹس تک رسائی، اسٹیٹمنٹس اور سرٹیفکیٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت، ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز، راست آئی ڈی جنریشن، کیوک پے سروس،قابلِ تخصیص یوزر انٹر فیس تھیمز، پش نوٹیفکیشنز اورسرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق اسکیل ہونے والا ہائی اویلبلٹی انفرااسٹرکچر شامل ہیں۔

 

لکی انوسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کہاکہ لکی فنڈز ایپ ٹیکنالوجی اور شریعہ کے مطابق گورننس کو یکجا کرنے کے کمپنی کے عزم کی عکاسی ہے جس کا مقصداعتماد اور شفافیت پر سمجھوتہ کیے بغیر سرمایہ کاروں کے تجربے کوبہتر بناناہے۔

جمعہ، 16 جنوری، 2026

زونگ فورجی کی پاکستان میں فائیو جی کو فروغ دینے کے لیے زیڈ ٹی ای اور سکوٹیل کے ساتھ شراکت داری

اسلام آباد ،  پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے زیڈ ٹی ای کارپوریشن اور اس کے مجاز ڈسٹری بیوٹر سکوٹیل(Siccotel) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے جس کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے نیکسٹ جنریشن ڈیوائسزتک رسائی کوبڑھانا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت زونگ فورجی کے ڈیوائس پورٹ فولیو کو مختلف صارفین کے طبقات میں نمایاں طور پر وسعت دی جائے گی جس میں فائیو جی ٹیکنالوجی تک جامع رسائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس شراکت داری سے زیڈ ٹی ای ابتدائی سطح سے لے کر درمیانی اور اعلیٰ درجے تک کے متنوع فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرائے گا، اس کے ساتھ ساتھ گیمنگ پر مرکوز ایسے ڈیوائسز بھی پیش کیے جائیں گے جو ہائی پرفارمنس صارفین اور نوجوانوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

قیمتوں کو مزید قابلِ برداشت بنانے اور اپنانے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے، اس شراکت داری کے تحت 'بائی ناو، پے لیٹر(BNPL) اسکیمیں بھی متعارف کرائی جائیں گی، جس کے ذریعے صارفین ادائیگی کے قابل عمل اختیارات کے ساتھ جدید اسمارٹ فونز حاصل کر سکیں گے۔ تمام ڈیوائسز مسابقتی مارکیٹ نرخوں پر دستیاب ہوں گی اور زونگ فورجی کے پیکجز کے ساتھ بنڈل کی جائیں گی، جن میں گیمنگ، ای اسپورٹس،انٹرٹینمنٹ اور ڈیٹا پر مرکوز پیشکشوں جیسی ویلیو ایڈڈ سروسز شامل ہوں گی۔



زونگ فورجی میں ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیرنے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ،"یہ شراکت داری پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے زونگ کی اسٹریٹجک سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ فائیو جی کے افق پر آنے اور اسمارٹ فون کے پھیلاؤ کے ارتقائی مرحلے میں ہونے کے باعث، یہ انتہائی اہم ہے کہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بھی ہو اور وہ زیادہ مہنگی بھی نہ ہو۔فائیو جی کی ڈیوائسز، اعلیٰ کارکردگی والے گیمنگ اسمارٹ فونز اور لچکدار ادائیگی کے حل متعارف کروا کر، ہم مزید پاکستانیوں کو ڈیجیٹل معیشت میں شرکت کے قابل بنا رہے ہیں۔ اس سے ہم جدت کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ کنیکٹیویٹی اور مصروفیت کی نئی راہیں کھول رہے ہیں۔"

یہ اقدام اسمارٹ فونز تک رسائی کو نمایاں طور پر بڑھائے گا جبکہ ٹیکنالوجی سے باخبر اور گیمنگ پر مرکوز صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی پورا کرے گا۔نیکسٹ جنریشن ڈیوائسز، جدید مالیاتی حل اور قدر پر مبنی سروس بنڈلز کو یکجا کر کے، یہ تعاون مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل تجربات کی فراہمی میں زونگ فورجی کی قیادت کو مضبوط کرتا ہے اور حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل پاکستان کے قومی وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔

بدھ، 14 جنوری، 2026

میزان بینک اپنے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو سفری سہولیات دینے کے لئے پی آئی اے کے ساتھ اشتراک کر لیا

میزان بینک کا پی آئی اے کے ساتھ معاہدہ

 کراچی: پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے اپنے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو مزید سہولیات اور ٹریول سے متعلق آفرز فراہم کرنے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس شراکت داری کے تحت میزان بینک کے صارفین اپنے میزان بینک ڈیبٹ کارڈکے ذریعے پی آئی اے کی فلائٹس کی بکنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان پر خصوصی ڈسکاؤنٹس سے فائدہ حاصل کرسکیں گے، جس سے ادائیگی کا عمل مزید آسان اور سہل ہوجائے گا۔ یہ شراکت داری دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک الائنسز اور جدید بینکنگ سلوشنز کے ذریعے صارفین کوبہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

معاہدے پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی اور پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومرفنانس احمد علی صدیقی اور پی آئی اے کے جنرل منیجر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایس ایم فہیم سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔



اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی نے کہاکہ یہ شراکت داری شریعہ کے مطابق موئثر بینکاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کیلئے سہولت میں اضافہ کے میزان بینک کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن جیسے ممتاز اداروں کے ساتھ اشتراک سے ہمیں ادائیگی کے انفرااسٹرکچرکو مضبوط بنانے،کراس چینل میں قبولیت بڑھانے،خدمات تک رسائی بہتر بنانے اور صارفین کو ایک سیم لیس تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پرپی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ شراکت داری پی آئی اے کے صارفین کو بہتر سہولیات اور آسان سفری تجربہ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔ پی آئی اے متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس اقدام کے ذریعے میزان بینک کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرزکواضافی فوائد اور پی آئی اے کے ساتھ مزید آسان بکنگ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

جمعرات، 8 جنوری، 2026

ایمریٹس کی پریمیئم اکانومی سروس کا دائرہ مزید وسیع، کراچی بھی شامل

* یکم مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے لئے ایمریٹس کا خصوصی طیارہ آپریٹ کرے گا
* پریمیئم اکانومی دس نئے شہروں میں متعارف ہوگی، دو موجودہ مقامات پر مزید پروازوں کا اضافہ


کراچی،  ایمریٹس ایئرلائن اپنے اپگریڈ شدہ بوئنگ 777 اور نئے A350 طیاروں کو ایشیاء، مشرقِ وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکا، افریقہ اور آسٹریلیا کے اہم شہروں تک متعارف کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اپنی پریمیئم اکانومی کے ساتھ دوران سفر جدید سہولیات کو اپنے نیٹ ورک کے مزید شہروں تک وسعت دے رہی ہے۔ یکم مارچ سے ایمریٹس کا اپگریڈ شدہ تھری کلاس بوئنگ 777-200 ایل آر طیارہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے لیے EK606/607 پرواز کے طور پر آپریٹ کرے گا۔اگر طیارے مقررہ وقت سے قبل اپگریڈ ہوگئے تو انکے ذریعے سفری سروس کا آغاز مقررہ تاریخ سے قبل بھی ممکن ہے۔

مسافر ایمریٹس کی ایوارڈ یافتہ پریمیئم اکانومی سروس سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جس میں ٹانگیں پھیلانے کی کشادہ جگہ، اضافی سہولیات، بہتر و معیاری کھانوں سمیت مزید سفری خدمات شامل ہیں۔ یکم جولائی تک ایمریٹس اپنے جدید کیبن انٹیریئرز کے ساتھ اپگریڈ شدہ A380 جہاز، بوئنگ 777 جہاز اور A350 طیاروں کو 84 سے زائد روٹس پر متعارف کرائے گا، جس کے نتیجے میں پورے نیٹ ورک میں اسکی طرف سے یکساں اور اعلیٰ معیار کے سفر کی عکاسی ہوگی۔ اسکے فضائی ٹکٹس emirates.com، ایمریٹس ایپ، آن لائن اور آف لائن ٹریول ایجنٹس کے ساتھ ساتھ ایمریٹس کے ریٹیل اسٹورز سے بھی بک کروائے جا سکتے ہیں۔



پریمیئم اکانومی کے روٹس میں توسیع کے تحت ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا کے دیگر شہروں میں ادیس ابابا، بارسلونا، بصرہ، کوچی، کوپن ہیگن، میکسیکو سٹی، روم، تائی پے اور تہران شامل ہیں۔

مشہور اشاعتیں

گوگل اشتہار

تازہ ترین خبریں